ETV Bharat / sports

Indian Super League حیدرآباد موہن بگان نے گول کے بغیر ڈرا کھیلا - حیدرآباد موہن باگان کا میچ ڈرا

انڈین سپر لیگ 2022-23 کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں اے ٹی کے موہن بگان اور حیدرآباد ایف سی کا میچ ڈرا پر ختم ہوا۔ اب 13 مارچ کو دونوں ٹیمیں دوسرے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ hyderabad and ATK Mohun Bagan Match Draw

حیدرآباد موہن بگان نے گول کے بغیر ڈرا کھیلا

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 7:27 AM IST

حیدرآباد: اے ٹی کے موہن بگان نے جمعرات کو ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) 2022-23 کے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن حیدرآباد ایف سی کو گول کے بغیر ڈرا پر روک دیا۔ حیدرآباد، اپنے ہوم گراؤنڈ جی ایم سی بالیوگی ایتھلیٹک اسٹیڈیم میں کھیلتے ہوئے موہن بگان کے مضبوط دفاع کو توڑ نہیں سکا۔ موہن بگان کے سینٹر بیک سلاوکو ڈیمیانووچ کو ان کی شاندار دفاع پر میچ کا ہیرو قرار دیا گیا۔ اس سیزن کا دو بہترین دفاعی یونٹوں کے درمیان مقابلہ اے ٹی کے موہن بگان کے لیے چوتھا گول کے بغیر ڈرا تھا۔ آج کے ڈرا کے بعد، حیدرآباد اور موہن بگان پیر کو کولکتہ کے یوبا بھارتی اسٹیڈیم میں دوسرے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ حیدرآباد نے میچ میں کل 14 شاٹس لیے لیکن صرف تین ہی نشانے پر تھے۔ موہن بگان نے 10 شاٹس لگائے اور سات ہدف کو نشانہ بنایا۔ گیند کا کنٹرول 52 فیصد حیدرآباد کے پاس رہا۔

یہ بھی پڑھیں: Indian Super League حیدرآباد نے لیگ مرحلے کے آخری میچ میں کیرالہ کے خلاف کامیابی حاصل کی

حیدرآباد کو قریب ترین موقع اس وقت ملا جب آسٹریلیائی اٹیکنگ مڈفیلڈر جوئل کینیجی کے ہیڈر کو گول کیپر وشال کیتھ نے شاندار طریقے سے بچا لیا۔ اس کے ساتھ ہی اے ٹی کے موہن بگان بھی ایک بار اسکور کرنے کے بہت قریب آیا لیکن کپتان پریتم کوتل کی کوشش کراس بار کے اوپر چلی گئی۔ میزبانوں کی طرف سے کل 10 شاٹس لیے گئے جن میں سے دو ٹارگیٹ پر تھا۔ لیکن کوئی گول نہیں ہو سکا۔ دونوں ٹیموں نے مضبوط دفاعی کھیل کا مظاہرہ کیا۔ تاہم میزبان ٹیم پہلے ہاف میں حاوی رہی۔ لیکن آخر میں دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی گول نہ کرسکا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.