ETV Bharat / sports

World Boxing Championships حسام الدین ورلڈ چیمپئن شپ کے ٹاپ 16 میں پہنچے - ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ 2023 کے فائنل میں حسام

ایشین اور کامن ویلتھ گیمز کے کانسی کا تمغہ جیتنے والے محمد حسام الدین (57 کلوگرام) نے جمعہ کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں آئی بی اے مینز ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ 2023 کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے ساتھ ہی اپنی عمدہ فارم کو جاری رکھا۔

Hussamuddin advances to pre-quarters of World Boxing Championships
حسام الدین ورلڈ چیمپئن شپ کے ٹاپ 16 میں پہنچے
author img

By

Published : May 5, 2023, 8:12 PM IST

تاشقند: ایشیائی اور دولت مشترکہ کھیلوں کے کانسہ کا تمغہ جیتنے والے محمد حسام الدین جمعہ کو آئی بی اے مینز ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ 2023 کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ حسام الدین (57 کلوگرام) نے چین کے لیو پنگ کو 5-0 سے شکست دے کر آخری 16 میں جگہ بنائی۔ بھارتی مکے باز نے پہلے راؤنڈ میں گھونسوں کی بوچھاڑ کے ساتھ رفتار حاصل کی اور پھر بہتر حکمت عملی کے ساتھ اسے برقرار رکھا۔

یکطرفہ انداز میں پہلا راؤنڈ جیتنے کے بعد حسام الدین نے اگلے راؤنڈ میں برتری حاصل کی اور لیو کے پنچوں کو چکمہ دیتے ہوئے زبردست حملہ کیا۔ چینی باکسر حسام الدین کی رفتار اور شدت کا مقابلہ نہ کرسکا اور بالآخر یکطرفہ انداز میں مقابلہ ہار گیا۔ حسام الدین کا اتوار کو پری کوارٹر فائنل میچ میں روس کے ساون ایڈورڈ سے مقابلہ ہوگا۔

اسی دوران ایشیائی کھیلوں کے چاندی کا تمغہ جیتنے والے آشیش کو اپنے آخری 32 راؤنڈ میں دو بار کے اولمپک چمپئن کیوبا کے ارلن لوپیز سے 2-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آج رات نوین (92 کلوگرام) کا مقابلہ جنوبی کوریا کے جیونگ جے من سے ہوگا۔ دو دیگر بھارتی باکسر ہفتہ کو آخری 32 باؤٹ میں ٹکرائیں گے۔ آکاش (67 کلوگرام) کا مقابلہ چین کے فو منگکے سے ہوگا، جب کہ نشانت دیو (71 کلوگرام) کا مقابلہ کوریا کے لی سنگمن سے ہوگا۔ اس عالمی ٹورنامنٹ میں 107 ممالک کے 538 باکسر حصہ لے رہے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں کئی اولمپک میڈلسٹ باکسروں کی شرکت دیکھی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.