کاپس نے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کیا کہ انہیں اپنی تربیت جاری رکھنے کے لئے دو منفی ٹیسٹوں کی ضرورت ہوگی حالانکہ پہلا ٹیسٹ منفی آیاتھا لیکن دوسرا مثبت نکلا۔
چھبیس سالہ تیراک نے اس وباء کے خلاف حفاظتی اقدامات بالخصوص گھر پر رہنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت گھر میں دو ہفتوں کے لئے قرنطینہ میں ہوں ، میں اپارٹمنٹ نہیں چھوڑ سکتی حالانکہ ابھی مجھ میں کورونا کی کوئی علامت محسوس نہیں ہو رہی ہے ۔
بعدازاں انہوں نے ایک ٹیلی ویژن چینل ایم ون کو بتایا کہ جب انہیں نتیجہ معلوم ہوا تو وہ رو پڑیں ۔ کاپس نے خواتین کے 800 میٹر فری اسٹائل ایونٹ میں 2016 کے ریو اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ جیتا تھا اور گذشتہ موسم گرما میں انہوں نے جنوبی کوریا کے گوانگو میں عالمی چمپین شپ میں 200 میٹر بٹر فلائی ایوینٹ جیتا تھا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہنگری میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ معاملات کی تعداد منگل کو 492 رہی تھی جس میں 37 افراد صحت یاب ہو گئے تھے اور 16 ہلاکتوں کی اطلاع تھی۔