ETV Bharat / sports

Award to Hockey India ہاکی انڈیا کو ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے بہترین آرگنائزر کا ایوارڈ ملا

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 8:57 AM IST

ایف آئی ایچ مردوں کا ہاکی ورلڈ کپ 2023 اس سال بھارت میں منعقد کیا گیا تھا۔ حالانکہ بھارتی ٹیم یہ ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی لیکن ایشین ہاکی فیڈریشن نے ہاکی انڈیا کو بہترین آرگنائزر ایوارڈ سے نوازا ہے۔ Best Organizer Award to Hockey India

ہاکی انڈیا کو ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بہترین آرگنائزر کا ایوارڈ ملا

نئی دہلی: ہاکی انڈیا کو جمعرات کو ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) کے ذریعہ ایف آئی ایچ اوڈیشہ ہاکی ورلڈ کپ 2023 بھونیشور-رورکیلا کی میزبانی کے لئے بہترین آرگنائزر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ ہاکی انڈیا کے سکریٹری جنرل بھولا ناتھ سنگھ نے کوریا کے منگیونگ میں منعقدہ اے ایچ ایف کنونشن کے دوران حاصل کیا۔ بھولا ناتھ سنگھ نے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کہا کہ "یہ ہمارے لیے بہت فخریہ لمحہ ہے۔ ایف آئی ایچ اوڈیشہ ہاکی مینز ورلڈ کپ 2023 بھونیشور- رورکیلا کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ جب ہم جذبے اور درستگی کے ساتھ کام کرتے ہیں تو کیا حاصل ہوتا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ 'یہ ایوارڈ ہاکی انڈیا کے عملے کی سخت محنت کا ثبوت جنہوں نے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کیا۔ میں اس کوشش کو سراہنے کے لیے اے ایچ ایف کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔" ہاکی انڈیا کے صدر پدم شری ڈاکٹر دلیپ ٹرکی نے کہا کہ "ہم ایشین ہاکی فیڈریشن کی طرف سے اس ناقابل یقین پہچان کے لیے انتہائی شکر گزار ہیں۔ گھر پر ورلڈ کپ ہمیشہ ہی خاص ہوتا ہے۔ ہاکی انڈیا کی اولین ترجیح اسے سب کے لیے قابل رسائی بنانا ایک یادگار بنانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Hockey World Cup 2023 Final جرمنی تیسری بار ہاکی ورلڈ کپ کا چیمپئن بنا

ڈاکٹر ٹرکی نے کہا کہ "ہماری کوشش وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک، تمام اسٹیک ہولڈرز اور بہت سے لوگوں کے مسلسل تعاون اور وژن کے بغیر ممکن نہیں تھی جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے مل کر کام کیا۔" مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ کا انعقاد اڈیشہ کے بھونیشور اور رورکیلا میں کیا گیا جس میں دنیا بھر سے 16 ٹیموں نے عالمی چیمپئن بننے کا دعویٰ پیش کیا۔ بھونیشور کے کلنگا ہاکی اسٹیڈیم نے پہلے مردوں کے ورلڈ کپ 2018 کی میزبانی کی تھی، تاہم رورکیلا میں نئے تعمیر شدہ برسا منڈا ہاکی اسٹیڈیم نے پہلی بار مقابلے کی میزبانی کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.