ETV Bharat / sports

ہاکی انڈیا نے مردوں کے قومی تربیتی کیمپ کے لیے 39 کھلاڑیوں کا اعلان کیا - ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی

ہاکی انڈیا نے اسپین میں ہونے والے پانچ ممالک کے ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلے میں بنگلورو کے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے مرکز میں بدھ سے شروع ہونے والے مردوں کے قومی تربیتی کیمپ کے لیے 39 کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے۔

ہاکی انڈیا نے مردوں کے قومی تربیتی کیمپ کے لیے 39 کھلاڑیوں کا اعلان کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 8:30 PM IST

نئی دہلی:ہندوستانی ٹیم 15 دسمبر سے والنسیا میں پانچ ممالک جرمنی، فرانس، بیلجیئم اور میزبان اسپین کے درمیان ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔اس موقع پر ہندوستانی ٹیم کے کوچ کریگ فلٹن نے کہا کہ ہانگژو ایشین گیمز کی کامیاب مہم کے بعد یہ ایک طویل وقفہ رہا ہے۔ ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑیوں نے چنئی میں ہونے والی قومی چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور مجھے کچھ نوجوان اور آنے والے کھلاڑیوں کو قریب سے کھیلتے دیکھنے کا موقع بھی ملا۔ انہوں نے کہا، "اب ہم پیرس اولمپکس کی تیاریوں میں ایک نئے تناظر کے ساتھ بنگلورو کے سائی سینٹر میں جمع ہوں گے۔"

  • A spectacle was on full display in the Semi Final Matches of the 13th Hockey India Senior Men National Championship Chennai 2023.

    📅 17th - 28th November 2023
    🏟️ Mayor Radhakrishnan Stadium, Chennai.
    📺 Catch the 3rd/4th Place and Final matches Live on FanCode App 1:30 PM IST… pic.twitter.com/Q2Za2y2ZZl

    — Hockey India (@TheHockeyIndia) November 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے کہا کہ یہ ایک تربیتی عمل ہے اور ہم ایشین گیمز کی مہم پر توجہ مرکوز کریں گے اور ہم ایک بہتر ٹیم کیسے بنا سکتے ہیں اس سمت میں ہی آگے کام کر رہے ہیں۔ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ نے کہاکہ گزشتہ کچھ دن بہت اچھے رہے، ہم نے فیملی کے ساتھ وقت گزارا اور چنئی میں ہونے والی نیشنل چیمپئن شپ میں اپنی ہوم اسٹیٹ کے لیے بھی کھیلا۔ اب ہم قومی کیمپ میں ٹیم کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

کور ممکنہ گروپ کے کھلاڑیوں کی فہرست میں گول کیپر: کرشنا بہادر پاٹھک، پی آر شریجیش، سورج کرکیرا، پون، پرشانت کمار چوہان۔ڈیفنڈرز: جرمن پریت سنگھ، سریندر کمار، ہرمن پریت سنگھ، ورون کمار، امیت روہیداس، گروندر سنگھ، جوگراج سنگھ، مندیپ مور، نیلم سنجیپ جیس، سنجے، یشدیپ سیواچ، ڈپسن ٹرکی، منجیت۔

یہ بھی پڑھیں:وجے ہزارے ٹرافی میں تمل ناڈو نے بنگال کوپانچ وکٹوں سے ہرایا

مڈ فیلڈرز: منپریت سنگھ، ہاردک سنگھ، وویک ساگر پرساد، موئرنگتھم ربی چندر سنگھ، شمشیر سنگھ، نیل کنٹھ شرما، راجکمار پال، سمیت، آکاش دیپ سنگھ، گرجنت سنگھ، محمد راحیل محسن، منیندر سنگھ۔

فارورڈ: ایس کارتھی، مندیپ سنگھ، للت کمار اپادھیائے، ابھیشیک، دلپریت سنگھ، سکھجیت سنگھ، سمرن جیت سنگھ، شیلانند لاکڑا، پون راج بھر شامل ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.