ویر دھول کھاڑے 10 ویں ایشیائی تیراکی مقابلے میں 22.59 سیکنڈ کا وقت لے کر بھارت کے سب سے تیز تیراک ہونے کا شرف حاصل کر لیا ہے لیکن وہ ٹوکیو اولمپک کوالیفائر میں داخلے کے لیے درکار وقت حاصل کرنے چوک گئے۔
ویر دھول کھاڑے نے مقابلے میں خود کو سب سے زیادہ تیز ثابت کیا، انہوں نے 22.59 سیکنڈ کا وقت لے کر ازبکستان اور ایران کے تیراکوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقابلہ جیت لیا۔
ویر اس مقابلے میں 21.01 سیکنڈ کا وقت حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے جو انہیں اولمپک کے کوالیفکیشن مقابلے میں داخلہ حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوتا لیکن اب وہ آئندہ ماہ سنگاپور میں ہونے والے عالمی چیمپئن شپ میں اولمپک کوالیفکیشن کے لیے ایک اور کوشش کریں گے۔

بھارت اس 10 ویں ایشیائی تیراکی مقابلے میں اب تک 8 طلائی، 12 چاندی، اور 8 کانسے کے تمغے جیت چکا ہے جبکہ جاپان 14 طلائی تمغوں کے ساتھ سب سے فہرست ہے۔