ETV Bharat / sports

Indian Shutler ہندوستانی شٹلر انڈونیشیا ماسٹرز نئی توانائی کے ساتھ اتریں گے

انڈیا اوپن میں ملنے والی ہار کو بھلا کر لکشیا سین سمیت ہندوستان کے دیگر ٹاپ شٹلر منگل سے یہاں شروع ہونے والے انڈونیشیا ماسٹرز سپر 500 ٹورنامنٹ میں نئے جوش کے ساتھ کورٹ میں اتریں گے۔ High Spirited Indian Shuttlers

ہندوستانی شٹلر انڈونیشیا ماسٹرز نئی توانائی کے ساتھ اتریں گے

author img

By

Published : Jan 23, 2023, 9:03 PM IST

جکارتہ:انڈیا اوپن میں بھارتی کھلاڑیوں کی کارکردگی بہت مایوس کن رہی۔ ہندوستان کے اسٹار کھلاڑی پی وی سندھو اور لکشیا سین نے اوسط درجے کی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے جلد ہی وداع لے لیا، جب کہ ستوک سائراج رینکیریڈی کے کولہے کی چوٹ کی وجہ سے ہندوستانی چیلنج دوسرے ر اؤنڈ میں ہی ختم ہو گئی تھی۔

پی وی سندھو کے علاوہ ستوک سائراج اور چراغ کی جوڑی اس ہفتے نہیں کھیل رہی ہے، ایسے میں ہندوستان کی نظریں خاص طور پر لکشیا سین پر ہوں گی۔ الموڑا کے 21 سالہ کھلاڑی کا مقابلہ ملیشیا اوپن کے فائنل میں پہنچ کر سنسنی پیدا کرنے والی کوڈائی ناروکا سے ہوگا۔

انڈیا اوپن میں سین کے خلاف پہلے راؤنڈ میں ہارنے سے مایوس آٹھویں نمبر کے ایچ ایس پرنئے بھی اچھے مظاہرہ کی امید رکھیں گے۔مگرنئے اپنے پہلے میچ میں جاپان کے کانتا سونیاما سے مقابلہ کریں گے جہاں ان کو سخت چیلنج ملنے کی امید ہے۔

سال2021 ورلڈ چیمپیئن شپ کے چاندی کا تمغہ جیتنے والے کدامبی سری کانت انڈیا اوپن میں دلچسپ مقابلے میں وکٹر ایکسلسن سے ہار گئے تھے، لیکن اب وہ نئے جوش کے ساتھ سابق عالمی نمبر ایک انڈونیشیا کے شیسر ہیرن رستاویٹو کے خلاف جیت حاصل کرکے اپنی رفتارپانے کے لئے کوشش کریں گے۔

خواتین کے سنگل میں سائنا نہوال پہلے راؤنڈ میں چینی تائپے کی پائی یو پو سے کا مقابلہ ہوگا۔ ہندوستانی کو ان سے اچھی کارکردگی کی توقع ہوگی۔ لندن اولمپکس کی کانسے کا تمغہ جیتنے والے نے انڈیا اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی تھی وہیں مالویکا بنسوڑ سابق ورلڈ چیمپئن رتچانوک انتانون کے خلاف اوپننگ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:Wheelchair Basketball Player قومی ایوارڈ یافتہ انشاء بشیر سے خصوصی گفتگو

مردوں کے ڈبلز میں، کرشنا پرساد گارگا اور وشنو وردھن گوڈ پنجالا اپنے پہلے میچ میں ملیشیا کے ٹین کیان مینگ اور ٹین وی کیونگ سے مقابلہ کریں گے۔ ایم آر ارجن اور دھرو کپل پہلے کی چوٹ کی وجہ سے اس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ خواتین کے ڈبلز میں این سکی ریڈی اور شروتی مشرا، ہریتا منجھیل ایچ اور اشنا رائے، اشونی بھٹ کے اور شیکھا گوتم میدان ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔

ایشان بھٹناگر اور تنیشا کراسٹو کی مکسڈ ڈبلز جوڑی کا مقابلہ تیسری نمبر کی فرانس کی تھو م گیکیل اور ڈیلفین ڈیلرو سے ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.