ریاست ہریانہ کے وزیر مملکت برائے کھیل اور نوجوانوں کے امور سندیپ نے کہا کہ کھیلوں کی میزبانی کا سہرا وزیر اعلی ریاست منوہر لال کھٹر کو جاتا ہے جن کی کوششوں نے اسے ممکن بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کھیلوں کا انعقاد ضلع پنچکولہ میں کیا جائے گا جس کا مقصد ملک بھر میں کھیلوں کو فروغ دینا ہے اور نئی صلاحیتوں کو ڈھونڈنا اور اسے تیار کرنا ہے۔ یہ ایونٹ ریاست کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
دھونی زمین سے جڑے انسان ہیں: عمران طاہر
انہوں نے کہا کہ ریاست کی کھیلوں کی پالیسی کے تحت کھلاڑیوں کو کئی سہولتیں میسر ہیں جیسے نقد مراعات دینے والی رقم اور ملازمتوں میں ریزرویشن۔ کھیلوں کی بہترین پالیسی کے سبب ہریانہ ملک میں کھیلوں کے ایک معروف مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ وزیر اعلی کی کوشش ہے کہ ریاست کے کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنائیں اور ملک کا نام روشن کریں۔