ووڈس کے دوست مارک اسٹائن برگ نے بتایا کہ سڑک حادثے میں ووڈس کے پیر میں شدید چوٹ لگی ہے، وہ ابھی سرجری کرا رہے ہیں۔
لاس اینجلس کاؤنٹی فائرمحکمہ کے سربراہ ڈیرل اوسبی نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ووڈس کی حالت مستحکم ہے اور وہ ہوش میں ہیں۔ مجھے پتہ چلا ہے کہ ان کی ٹانگ میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔
اوسبی نے واضح کیا کہ ٹائیگر ووڈس کو لگی چوٹ زیادہ مہلک نہیں ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ووڈس خود گاڑی چلا رہے تھے۔ ان کی کار کی رفتار بہت زیادہ تھی اس دوران ان کی کا ر درخت سے ٹکرانے کے بعد کئی مرتبہ الٹ گئی۔ اس حادثے میں انہیں بہت سی چوٹیں لگی ہیں۔