ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ 2021-22 پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست برقرار رہنے کے لیے 14 اور 15 اپریل کو یہاں کلنگ اسٹیڈیم میں جرمنی کے خلاف دو ڈبل ہیڈر میچ جیتنے کے مقصد کے ساتھ اترے گی۔India are Currently on the Points Table With 21 Points from 10 Matches
ہندستان فی الحال پوائنٹس ٹیبل پر 10 میچوں میں 21 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ وہ انگلینڈ کے خلاف آخری دو ڈبل ہیڈر میچ جیت کر آیا ہے۔ جرمنی کے خلاف ٹیم کی کپتانی کرنے والے امیت روہیداس نے بدھ کو ایک بیان میں کہا، ’ہم نے انگلینڈ کے خلاف بہت اچھا کھیلا اور دونوں میچ جیتنے میں کامیاب رہے۔ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہونا بہت اچھا احساس ہے۔ یہ ایک ٹیم کی کوشش ہے اور ہم سب سے ٹاپ قائم رہنے کی کوشش کریں گے۔
جرمنی کے خلاف دو ڈبل ہیڈرمیچوں کی تیاریوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ہندوستانی کپتان نے کہا،’ہم نے ویڈیو تجزیہ کے ذریعے اپنا ہوم ورک کیا ہے اور ان جہتوں پر کام کیا ہے جن پر ہمیں بہتری کی ضرورت ہے۔ پینلٹی کارنر کی مشق سے لے کر گیند کی پوزیشن تک، ہم نے ہر چیز پر کام کیا ہے‘۔
دریں اثنا، انگلینڈ کے خلاف پرو لیگ کے آخری میچ کے دوران 100 گول کرنے والے نائب کپتان ہرمن پریت سنگھ نے کہا،’یہ میرے لیے ٹیم کی کامیابی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کرنے میں کامیاب رہا۔ میں بھی اپنی کارکردگی سے خوش ہوں۔ جب بھی ممکن ہو ہم زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں‘۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ہندوستان کو ایک نوجوان جرمن ٹیم کے خلاف کچھ فائدہ ہوگا، ہرمن پریت نے کہا، ’ہم اس بارے میں نہیں سوچتے کہ ہمارا حریف کون ہے، چاہے وہ نوجوان ٹیم ہو یا تجربہ کار، ہم ایک ٹیم کی طرح ہی اچھے ہیں، کارکردگی دکھانے اور ہر میچ کے ساتھ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے۔ ہمیں نوجوان ٹیم کے ساتھ بھی محتاط رہنا چاہیے، کیونکہ وہ کھیل جیتنے اور خود کو ثابت کرنے کے لیے 100 فیصد جد و جہد کریں گے‘۔
یو این آئی