نیویارک: فرانسس ٹیافو نے 22 بار کے گرینڈ سلیم فاتح اور دوسری سیڈ رافیل ندال کو ایک بڑے اپ سیٹ میں شکست دے کر یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ ٹیافو نے پیر کے روز چوتھے راؤنڈ میں چار بار کے یو ایس اوپن چیمپئن ندال کو 6-4، 4-6، 6-4، 6-3 سے شکست دی۔ 24 سالہ ٹیافو نے تین گھنٹے 31 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں تیسری مرتبہ ٹاپ 5 رینکنگ کے کھلاڑی کو شکست دی۔ Frances Tiafoe knocks out Rafael Nadal in major US Open upset
جیت کے بعد جذباتی ہوتے ہوئے ٹیافو نے کہا ’’میں خوش ہوں، اور جذباتی بھی۔ میں یقین نہیں کر سکتا۔ میں نے آج ناقابل یقین ٹینس کھیلی۔ میں واقعی میں نہیں جانتا کہ کیا ہوا۔' ٹیافو نے اس سے قبل ندال کے خلاف دو میچ کھیلے تھے جہاں وہ ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکے۔ اس بار امریکی کھلاڑی نے 49 وننگ شاٹس لگائے اور پانسہ پلٹتے ہوئے ندال سے آسٹریلین اوپن 2019 کے کوارٹر فائنل کی ہار کا بدلہ لیے لیا۔
ٹیافو نے کہا ’’جب میں پہلی بار بین الاقوامی ٹینس میں داخل ہوا تو مجھے ایسا لگا کہ بہت سے لوگوں کو مجھ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔ میں اس کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں تھا۔ پچھلے کچھ برسوں کے دوران میں نے تناؤ پر قابو پالیا جس کی وجہ سے مجھے بہتر ہونے میں مدد ملی۔ میرے پیچھے ایک بڑی ٹیم ہے۔ میں اپنی زندگی میں جہاں ہوں اس سے خوش ہوں۔ میں اپنے طریقے سے ٹینس کھیلنے میں اہل ہوں اور اس کھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہوں جو مجھے پسند ہے‘‘۔
کوارٹر فائنل میں 22 ویں سیڈ ٹیافو کا مقابلہ آندرے روبلیو سے ہوگا، جو برطانیہ کے کیمرون نوری کو 6-4، 6-4، 6-4 سے ہرا کر چوتھے راؤنڈ میں پہنچے ہیں۔
ندال اپنے پانچویں یو ایس اوپن اور ریکارڈ 23 ویں گرینڈ سلیم خطاب کی تلاش میں تھے، حالانکہ اس ہار نے ان کا انتظار طویل کر دیا ہے۔ آسٹریلین اوپن اور رولاں گیروس میں سال کے پہلے دو بڑے خطاب جیتنے والے 36 سالہ کھلاڑی فی الحال پیپرسٹون اے ٹی پی لائیو رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں، لیکن ان کی شکستوں نے کارلوس الکاراز اور کیسپر روڈ کے لیے راستہ کھول دیا ہے۔ اسپین کے کارلوس الکاراز نے پیر کو کروشیا کے میرین سلِک کو 6-4، 3-6، 6-4، 4-6، 6-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، جب کہ ناروے کے کاسپر رڈ پہلے ہی کوارٹر فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:
یو این آئی