آئی ایل ٹی ٹی 20 لیگ: سابق بھارتی آل راؤنڈر یوسف پٹھان متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والی انٹرنیشنل لیگ میں دبئی کیپٹلز کی ٹیم کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔ یوسف پٹھان کو دبئی کیپٹلز نے بڑی ذمہ داری سونپی ہے۔ دبئی کیپٹلز نے پٹھان کو اپنا نیا کپتان قرار دے دیا ہے۔ دبئی کیپٹلز نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے روومین پاول دبئی کیپٹلز کی کپتانی کر رہے تھے لیکن روومین کی کپتانی میں ٹیم کو مسلسل شکست کا سامنا تھا۔ یوسف پٹھان انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد مسلسل لیگ میں کھیل رہے ہیں۔
-
Yusuf Pathan will be the Captain of Dubai Capitals for the remainder of the DP World ILT20.#DPWorldILT20 #SoarHighDubai #WeAreCapitals #CapitalsUniverse pic.twitter.com/8DbM4Z5h5C
— Dubai Capitals (@Dubai_Capitals) February 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Yusuf Pathan will be the Captain of Dubai Capitals for the remainder of the DP World ILT20.#DPWorldILT20 #SoarHighDubai #WeAreCapitals #CapitalsUniverse pic.twitter.com/8DbM4Z5h5C
— Dubai Capitals (@Dubai_Capitals) February 5, 2023Yusuf Pathan will be the Captain of Dubai Capitals for the remainder of the DP World ILT20.#DPWorldILT20 #SoarHighDubai #WeAreCapitals #CapitalsUniverse pic.twitter.com/8DbM4Z5h5C
— Dubai Capitals (@Dubai_Capitals) February 5, 2023
دبئی کیپٹلز نے ٹویٹ کر کے بتایا ہے کہ ٹیم کی قیادت اب یوسف پٹھان کریں گے۔ ٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ 'یوسف پٹھان اب دبئی کیپٹلز کے نئے کپتان ہوں گے'۔ ساتھ ہی فرنچائز نے اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی کہ دبئی کیپٹلز کی کپتانی ویسٹ انڈیز کے روومین پاول سے کیوں چھین لی گئی ہے۔ بتا دیں کہ یوسف پٹھان دبئی کیپٹلز کے لیے فنشر کے کردار میں ہیں اور ٹیم کے لیے مسلسل رنز بنا رہے ہیں۔ بھارتی ٹیم کے علاوہ انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یوسف پٹھان آئی پی ایل میں راجستھان رائلز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے بھی کھیل چکے ہیں۔
-
Well done Lala @iamyusufpathan on your first win as a captain for @Dubai_Capitals Bowling spin at the end was impressive. pic.twitter.com/rVmqm2fF9F
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) February 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Well done Lala @iamyusufpathan on your first win as a captain for @Dubai_Capitals Bowling spin at the end was impressive. pic.twitter.com/rVmqm2fF9F
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) February 5, 2023Well done Lala @iamyusufpathan on your first win as a captain for @Dubai_Capitals Bowling spin at the end was impressive. pic.twitter.com/rVmqm2fF9F
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) February 5, 2023
آئی پی ایل میں یوسف پٹھان نے 174 میچوں میں 3204 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران پٹھان کا اسٹرائیک ریٹ 143 رہا ہے۔ اس کے علاوہ پٹھان کے نام ایک سنچری اور 13 نصف سنچریاں ہیں۔ یوسف پٹھان نے بھارت کے لیے 57 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں۔ پٹھان نے ون ڈے کرکٹ میں 113.6 کے اسٹرائیک ریٹ سے 810 رنز بنائے ہیں جس میں انہوں نے دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری بنائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : International League T20 یوسف پٹھان اور اتھپا آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کھیلیں گے