جنیوا: فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی نے جمعہ کو فیفا 2023 انڈر 20 مردوں کے ورلڈ کپ کا ڈرا نکالا جس میں میزبان ارجنٹینا 20 مئی کو ازبکستان کے خلاف ٹورنامنٹ کا آغاز کرے گا۔ اس سے قبل 17 اپریل کو فیفا نے اعلان کیا تھا کہ فیفا 2023 انڈر 20 مینز فٹ بال ورلڈ کپ 20 مئی سے 11 جون تک ارجنٹینا میں منعقد ہوگا۔ فیفا کی جانب سے انڈونیشیا کے ٹورنامنٹ کی میزبانی کا حق منسوخ کرنے کے بعد ارجنٹائن فٹ بال فیڈریشن نے اس کی میزبانی کی پیشکش کی تھی۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں واقع فیفا ہیڈ کوارٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اور فیفا نے میچ کے شیڈول اور میزبان شہروں کے بارے میں بھی بتایا۔ فیفا 2023 انڈر 20 فٹ بال ورلڈ کپ میں 24 ٹیمیں چھ گروپوں اور چار شہروں لا پلاٹا، مینڈوزا، سان جوآن اور سینٹیاگو ڈیل ایسٹرو میں ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: FIFA U-20 World Cup 2023 فیفا انڈر ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افسران کی تقرری
آئندہ 20 مئی کو فیفا 2023 انڈر 20 مینز ورلڈ کپ کا افتتاحی پہلا میچ ارجنٹائن اور ازبکستان کے درمیان سینٹیاگو ڈیل ایسٹرو اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس دن مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔ اس کے علاوہ لا پلاٹا اسٹیڈیم سیمی فائنل، تیسری پوزیشن کے پلے آف اور فائنل کی میزبانی کرے گا۔ واضح رہے کہ فیفا نے جمعرات کو ارجنٹینا میں 20 مئی سے 11 جون تک ہونے والے 2023 فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ کے لیے افسران کی تقرری کی ہے۔ فیفا ریفریز کمیٹی نے 25 ریفریز اور 38 اسسٹنٹ ریفریز کا انتخاب کیا اور 18 ویڈیو میچ آفیشلز بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں: ارجنٹینا، برازیل، کولمبیا، ڈومینیکن ریپبلک، ایکواڈور، انگلینڈ، فجی، فرانس، گوئٹے مالا، ہونڈوراس، عراق، اسرائیل، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ، نائجیریا، سینیگل، سلواکیہ، گیمبیا، تیونس، یوراگوئے، امریکہ اور ازبکستان ہیں۔
یو این آئی