ETV Bharat / sports

Fifa World Cup 2022 پولینڈ نے سعودی عرب کو 2-0 سے شکست دی

فیفا ورلڈ کپ 2022 میں کپتان رابرٹ لیوانڈوسکی پہلے گول کی مدد سے پولینڈ نے ہفتہ کے روز گروپ سی مقابلے میں سعودی عرب کو 2-0 سے شکست دی۔ زیلینسکی کے گول کے چار منٹ بعد سعودی کو پنالٹی کارنرملا۔ لیونل میسی کی ٹیم کے خلاف پہلے میچ میں گول کرنے والے سالم الدوسری نے گول کرنے کی کوشش کی، جسے پولینڈ کے گول کیپرنے بچا لیا۔Poland beats Saudi Arabia 2-0

author img

By

Published : Nov 26, 2022, 10:12 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

الریان: فیفا ورلڈ کپ 2022 میں کپتان رابرٹ لیوانڈوسکی پہلے گول کی مدد سے پولینڈ نے ہفتہ کے روز گروپ سی مقابلے میں سعودی عرب کو 2-0 سے شکست دی۔Fifa World Cup 2022

ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زیلنسکی (39ویں منٹ) نے پولینڈ کو برتری دلائی جبکہ لیوانڈوسکی نے 89ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کے لیے تین پوائنٹس حاصل کر لیے۔ سعودی عرب جس نے پہلے میچ میں ارجنٹینا کو شکست دے کر ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا تھا، اس میچ میں بھی عمدہ فارم میں نظر آیا، حالانکہ پولینڈ کا دفاع ان پر بھاری پڑا۔

زیلینسکی کے گول کے چار منٹ بعد سعودی کو پنالٹی کارنرملا۔ لیونل میسی کی ٹیم کے خلاف پہلے میچ میں گول کرنے والے سالم الدوسری نے گول کرنے کی کوشش کی، جسے پولینڈ کے گول کیپرنے بچا لیا۔ محمد البریک نے ایک بار پھر گیند کو نیٹ تک پہنچانے کی کوشش کی لیکن اسے بھی گول کیپر نے روک لیا۔ پولینڈ ایک جیت اور ایک ڈرا کے ساتھ گروپ سی میں پہلے مقام پر آگئی ہے جبکہ سعودی عرب ایک جیت اور ایک ہار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Fifa World Cup 2022 رونی نے نیمار کی انجری کو برازیل کے لیے دھچکا قرار دیا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.