ETV Bharat / sports

FIFA World Cup 2022 فیفا ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم نہ ہونے کے باوجود بھی بھارتی شائقین پرجوش!

author img

By

Published : Nov 12, 2022, 10:37 AM IST

اگرچہ بھارتی ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2022 میں نہیں کھیل رہی ہے، لیکن اس کے باوجود بھارتی فٹبال شائقین فیفا ورلڈ کپ کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔ بھارت نے فیفا کے لیے صرف ایک بار 'بائی ڈیفالٹ' کوالیفائی کیا ہے اور وہ میچ بھی بھارت نے نہیں کھیلا تھا۔ FIFA World Cup 2022

FIFA World Cup 2022: Despite not an Indian team in the FIFA World Cup, Indian fans are excited
فیفا ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم نہ ہونے کے باوجود بھی بھارتی شائقین پرجوش!

نئی دہلی: چند دنوں کے بعد قطر میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے انعقاد کو لےکر فٹبال شائقین میں کافی جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔ قطر میں 20 نومبر سے 18 دسمبر تک ہونے والے اس فٹبال ٹورنامنٹ میں دنیا کی 32 ٹیمیں حصہ لیں گی، جس میں ایشیا کی 16 ٹیمیں شامل ہیں، تاہم بھارت کی کوئی ٹیم نہیں ہے، اس دوران 64 میچ کھیلے جائیں گے۔ FIFA World Cup 2022

فیفا کی 92 سالہ تاریخ میں بھارت کی ٹیم نے آج تک ایک بھی فیفا ورلڈ کپ میچ نہیں کھیلا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ سنہ 1930 میں شروع ہوا اور اس کی 92 سالہ تاریخ میں بھارت کی نمائندگی نہیں ہو سکی۔

سنہ 1950 میں برازیل میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے بھارت کی ٹیم نے پہلی بار 'بائی ڈیفالٹ' کوالیفائی کیا تھا، لیکن اس کے بعد بھی ٹیم نہیں کھیل سکی۔ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کی ویب سائٹ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں مخالف ٹیموں کے پیچھے ہٹنے کی وجہ سے بھارت کو یہ موقع ملا تھا۔ لیکن AIFF نے ٹیم کے انتخاب اور پریکٹس کا حوالہ دیتے ہوئے میچ نہیں کھیلا۔

حالانکہ ہمارے ملک میں بھی بڑے پیمانے پر فٹ بال کے دیوانے ہیں اور بڑے شوق سے فٹبال کھیلنا پسند بھی کرتے ہیں۔ لیکن فیفا جیسے بڑے ایونٹ میں ٹیم کا نہ ہونا بھارتی شائقین کے لیے افسوسناک ہے۔ رواں برس بھارتی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ مرحلے کے دوسرے راؤنڈ میں ہی باہر ہوگئی۔ ٹیم کے کپتان سنیل چھتری اور باقی کھلاڑیوں نے فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

بھارت میں فٹ بال کا کھیل شروع سے ہی حاشیے پر رہا ہے اور اسے دیگر کھیلوں کی طرح اہمیت نہیں دی گئی۔ جس کی وجہ سے ملک میں فٹ بال کے شائقین تو بہت ہیں، لیکن کھلاڑی نہیں ہیں۔ فیفا ورلڈ کپ رینکنگ میں بھارت ٹاپ 100 ممالک میں بھی نہیں ہے۔ ملک رینکنگ میں 106ویں نمبر پر ہے۔ فیفا ورلڈ کپ میں جیتنے والی ٹیم کو بھاری رقم ملتی ہے۔ اس بار جیتنے والی ٹیم کو 342 کروڑ روپے ملیں گے۔

مزید پڑھیں:

FIFA World Cup 2022 قطر میں منعقد ہونے والے فٹ بال عالمی کپ کا شیڈول

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.