جنیوا: فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں آؤٹ ڈور گیلری تنصیبات میں خواتین کے ورلڈ کپ 2023 کے سرکاری پوسٹروں کی نقاب کشائی کی ہے۔ فیفا نے منگل کو کہا کہ خواتین کےعالمی دن کےپیش نظر جاری کئےگئے پوسٹر میں ممتاز ٹورنامنٹ کی تھیم بیونڈ گریٹنس کو شامل کیا گیا ہے۔' انہوں نے بتایا کہ ٹرافی ایک فٹ بال پر مشتمل ہے جس کے چاروں طرف تین خواتین سلیوٹس سے گھری ہوئی ہیں۔ ٹرافی خواتین کے کھیلوں میں جذبے، مہارت اور مثبت تبدیلی کی علامت ہے۔سرکاری پوسٹرز کے ساتھ میزبانی کے لیے تیار نو شہروں کے پوسٹرز بھی آویزاں کیے گئے۔ سبھی تین خواتین شخصیات کے سلیوٹس کے بیچ میں ایک فٹ بال کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ پوسٹرز آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ میں 22 مارچ تک اور ویلنگٹن، نیوزی لینڈ میں 21 مارچ تک ڈسپلے کیے جائیں گے۔ فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2023 آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 20 جولائی سے 20 اگست تک کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ نیز خواتین کا عالمی دن تمام خواتین کی سماجی، اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی کامیابیوں کے لیے جشن کا دن ہے۔ یہ دن صنفی مساوات کو تحریک دینے کے لیے ایک یاد دہانی کا کام کرتا ہے۔ دنیا بھر میں بہت سی سرگرمیاں ہوتی ہیں جب لوگ خواتین کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنے یا صنفی مساوات کے لیے مارچ کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: International Women's Day خواتین کو خود کی صحت اور خوشی کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے
یواین آئی