ETV Bharat / sports

FIFA U-20 World Cup 2023 فیفا انڈر ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افسران کی تقرری

author img

By

Published : Apr 21, 2023, 11:04 AM IST

ارجنٹینا میں آئندہ 20 مئی سے 11 جون تک فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ 2023 کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ فیفا نے انڈر 20 ورلڈ کپ کے لیے افسران کی تقرری کی ہے جس میں 25 ریفریز اور 38 اسسٹنٹ ریفریز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ Appointment of FIFA World Cup Officials

فیفا انڈر ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افسران کی تقرری

جنیوا: فیفا نے جمعرات کو ارجنٹینا میں 20 مئی سے 11 جون تک ہونے والے 2023 فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ کے لیے افسران کی تقرری کی ہے۔ فیفا ریفریز کمیٹی نے 25 ریفریز اور 38 اسسٹنٹ ریفریز کا انتخاب کیا اور 18 ویڈیو میچ آفیشلز بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ فیفا جمعہ کو سوئزرلینڈ کے زیورخ، میں اپنے ہیڈ کوارٹر میں ٹورنامنٹ کے گروپ اسٹیج کے لئے ڈرا کی میزبانی کرے گا۔ فیفا نے کہا کہ ریفریز اور میچ آفیشلز ٹورنامنٹ کے آغاز سے چند روز قبل حتمی تیاریوں میں حصہ لیں گے۔ فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں: ارجنٹینا، برازیل، کولمبیا، ڈومینیکن ریپبلک، ایکواڈور، انگلینڈ، فجی، فرانس، گوئٹے مالا، ہونڈوراس، عراق، اسرائیل، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ، نائجیریا، سینیگل، سلواکیہ، گیمبیا، تیونس، یوراگوئے، امریکہ اور ازبکستان ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اور میکسیکو نے بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) کو مطلع کیا ہے کہ وہ 2027 خواتین ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کے لیے بولیاں لگائیں گے۔ یو ایس ساکر فیڈریشن (یو ایس ایس ایف) کی صدر سنڈی پارلو کون نے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ"امریکہ ہمیشہ سے خواتین کے کھیلوں کا عالمی گھر رہا ہے اور ہم میکسیکو کے ساتھ خواتین کے فٹ بال کے لیے دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کی مشترکہ میزبانی کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔" یو ایس ایس ایف اور میکسیکن فٹ بال فیڈریشن (ایف ایم ایف) کے پاس 19 مئی تک اپنی بولی کی دستاویزات باضابطہ طور پر جمع کرانے کا وقت ہے۔ امریکہ اس سے قبل 1999 اور 2003 میں ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی کر چکا ہے جبکہ میکسیکو نے اس سے پہلے کبھی بھی ٹاپ ایونٹ کی میزبانی نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: FIFA Women's World Cup فیفا 2027 خواتین ورلڈ کپ کے لیے بولی کا عمل شروع

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.