ETV Bharat / sports

فیڈ کپ ایشیا اوشنیا زون ٹورنامنٹ ملتوی

author img

By

Published : Feb 3, 2020, 10:14 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:49 AM IST

چین میں پھیلے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر قزاقستان حکومت نے اپنے یہاں ہونے والے فیڈ کپ ایشیا اوشنیا زون گروپ ایک ٹورنامنٹ کو تین ہفتہ کیلئے ملتوی کردیا ہے۔

فیڈ کپ ایشیا اوشنیا زون ٹورنامنٹ ملتوی
فیڈ کپ ایشیا اوشنیا زون ٹورنامنٹ ملتوی

چین میں پھیلے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر قزاقستان حکومت نے اپنے یہاں ہونے والے فیڈ کپ ایشیا اوشنیا زون گروپ ایک ٹورنامنٹ کو تین ہفتہ کیلئے ملتوی کردیا ہے۔

یہ ٹورنامنٹ اصل میں چار سے آٹھ فروری تک چین کے ڈونگوان میں ہونا تھا لیکن چین میں کورونا وائرس کے سبب بین الاقوامی ٹینس ایسوسی ایشن (آئی ٹی ایف) نے اسے قزاقستان منتقل کردیا تھا

فیڈ کپ ایشیا اوشنیا زون ٹورنامنٹ ملتوی
فیڈ کپ ایشیا اوشنیا زون ٹورنامنٹ ملتوی

لیکن آئی ٹی ایف نے اب بتایا کہ قزاقستان حکومت نے اپنے یہاں بین الاقوامی کھیل ٹورنامنٹ کے انعقاد پر پابندی لگا دی ہے۔ اس کی وجہ کورونا وائرس ہی بتائی گئی ہے۔

آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن (اے آئی ٹی اے) نے پیر کوجاری ایک بیان میں بتایا کہ آئی ٹی ایف نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فیڈ کپ ایونٹ تین ہفتہ کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔

آئی ٹی ایف اب خواتین ٹینس ایسوسی ایشن(ڈبلیو ٹی اے) کے ساتھ نئی جگہ کی تلاش کررہا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی یقنی بنانے کی کوشش کررہا ہے کہ مقابلہ کے لئے چوٹی کے کھلاڑی دستیاب رہیں۔

چھ ایشیائی ٹیموں کو اس ٹورنامنٹ میں چین، بھارت، کوریام، چینی تائپے، ازبکستا ن اور انڈونیشیا نے حصہ لینا ہے۔ اس راونڈ رابن ٹورنامنٹ سے چوٹی کی دو ٹیمیں فیڈ کپ پلے آف کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

بھارتی ٹیم میں انکینا رینا، ریا بھاٹیہ، رتوجا بھوسلے، کرمن کور تھاندی اور سوجنیا باوی شیٹی کو شامل کیا گیا ہے اور وشال اپل اس ٹیم کے کپتان ہیں۔

بھاررتی ٹیم قزاقستان کے نور سلطان کے دورہ پر جانے کے لئے تیار تھی کہ آئی ٹی ایف نے آئی ٹی اے کو بتایا کہ یہ ٹورنامنٹ منسوخ کردیا گیا ہے اور نئی جگہ اور تاریخوں کی تلاش کی جارہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 1:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.