راولپن ڈی: انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ برینڈن میک کولم نے پیر کو کہا کہ ان کی ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں جارحانہ انداز کے ساتھ کھیلنا جاری رکھے گی۔England will continue to be aggressive against Pakistan
میک کولم نے پاکستان پہنچنے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ 'گھر سے باہر جیتنا سب سے بڑی کامیابی ہے جو آپ بطور ٹیسٹ کھلاڑی اور ٹیسٹ ٹیم حاصل کر سکتے ہیں۔' ہم اس چیلنج کو سمجھتے ہیں جس کا ہمیں سامنا ہے، لیکن یہ اچھا ہے۔ اس لیے تو آپ کھیلنا چاہتے ہیں۔ آپ آسان چیلنجز نہیں چاہتے۔ میں واقعی پرجوش ہوں. مجھے نہیں معلوم کہ ہم سیریز جیت پائیں گے یا نہیں لیکن میں یہ دعویٰ کر سکتا ہوں کہ جب کپتان (بین اسٹوکس) 48 گھنٹوں میں یہاں آئیں گے تو وہ کہیں گے کہ سیریز ڈرا نہیں ہوگی۔England will continue to be aggressive against Pakistan
انگلینڈ 17 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے جا رہا ہے اور یہ میک کولم کا بطور کوچ پہلا بیرون ملک دورہ بھی ہے۔
میک کولم۔اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ نے کھیل کے طویل ترین فارمیٹ میں اپنے آخری سات میچوں میں سے چھ جیتتے ہوئے اپنا نقطہ نظر تبدیل کیا ہے۔
میک کولم نے کہاکہ ’’ہم یقینی طور پر میچ کو اختتام تک لے جانے کے لیے زور دیں گے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ لوگ میچ سے لطف اندوز ہو کر واپس جائیں۔ اگر ہم ہارے تو پتا چلے گا کہ پاکستان ہم سے بہتر کھیلا۔ مجھے امید ہے کہ ہم اچھا کھیلیں گے اور اگر ہم ہار گئے تو بھی ٹھیک ہے۔ ہم موقع، چیلنج اور مہمان نوازی کے منتظر ہیں۔ امید ہے کہ چند ہفتوں میں سب یہ کہہ رہے ہوں گے کہ یہ کیسا حیرت انگیز سیریز رہا ہے۔
یو۔این ۔ آئی۔