ETV Bharat / sports

England Unchanged in Fifth Test پانچویں ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں - مانچسٹر میں مایوس کن ڈرا کے باعث

انگلینڈ بھلے ہی ایشز جیتنے کی پوزیشن میں نہ ہو، لیکن وہ سیریز برابر کر کے آسٹریلیا کو فتح سے ہمکنار ہونے سے روک سکتا ہے۔ آسٹریلیا نے آخری بار 2001 میں انگلش سرزمین پر ایشز سیریز جیتی تھی۔

پانچویں ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں

author img

By

Published : Jul 24, 2023, 10:22 PM IST

لندن: مانچسٹر میں مایوس کن ڈرا کے باعث ایشیز گنوانے کے بعد انگلینڈ نے اوول میں کھیلے جانے والے پانچویں ٹیسٹ کے لیے اپنے 14 رکنی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں زیادہ تر حاوی رہنے کے باوجود انگلینڈ کو پانچویں روز موسلا دھار بارش کے باعث ڈرا پر مطمئن ہونا پڑا۔ اس ڈرا کی وجہ سے آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی ناقابل تسخیر برتری بھی حاصل کر لی۔

انگلینڈ بھلے ہی ایشز جیتنے کی پوزیشن میں نہ ہو، لیکن وہ سیریز برابر کر کے آسٹریلیا کو فتح سے ہمکنار ہونے سے روک سکتا ہے۔ آسٹریلیا نے آخری بار 2001 میں انگلش سرزمین پر ایشز سیریز جیتی تھی۔

انگلینڈ کو پانچویں ٹیسٹ سے قبل کرس ووکس کی فٹنس پر توجہ دینی ہوگی جو گزشتہ دو میچوں میں 12 وکٹیں لے کر ٹیم کے دوسرے بہترین بولر رہے ہیں۔ انہوں نے لیڈز میں تیسرے ٹیسٹ کے بعد معمولی تھکاوٹ کی شکایت کی تھی لیکن یہ بھی کہا تھا کہ موقع کو دیکھتے ہوئے ان کے لیے ایک کے بعد ایک ٹیسٹ کھیلنا مشکل نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کولمبو میں پاکستان فرنٹ فٹ پر

ووکس کے علاوہ مارک ووڈ کو بھی آرام دیا جا سکتا ہے جبکہ جیمز اینڈرسن کو خراب کارکردگی کی وجہ سے باہر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے سیریز کے چار میچوں میں 76.75 کی اوسط سے صرف چار وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ایسے میں انگلینڈ پانچویں ٹیسٹ میں ان کی جگہ جوش ٹونگ یا اولی رابنسن کو ٹیم میں موقع دے سکتا ہے۔

پانچویں ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ اسکواڈ: بین اسٹوکس، معین علی، جیمز اینڈرسن، جونی بیرسٹو، اسٹورٹ براڈ، ہیری بروک، جیک کرولی، بین ڈکٹ، ڈین لارنس، اولی رابنسن، جو روٹ، جوش ٹونگ، کرس ووکس، مارک ووڈ

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.