ETV Bharat / sports

اشون دتہ اور عامر سعید کا ڈبل - car racing urdu news

ڈارک ڈان ریسنگ ٹیم کے ڈرائیور اشون دتہ اور کوٹیم کے عامر سعید نے کاری موٹر اسپیڈوے میں اتوار کو دہری جیت کے ساتھ جے کے ٹائر۔ ایف ایم ایس سی آئی نیشنل ریسنگ چیمپئن شپ کے 23ویں سیزن میں پہلے راونڈ میں اپنی چھاپ چھوڑ دی ہے۔

اشون دتہ اور عامر سعید کا ڈبل
اشون دتہ اور عامر سعید کا ڈبل
author img

By

Published : Dec 13, 2020, 10:31 PM IST

دتہ نے اپنے راستے میں آئے دو مواقع کو بھنایا اور فارمولہ ایل جی بی۔ 4 کلاس کی قومی چیمپئن شپ کی دو ریسوں میں ٹاپ مقام حاصل کیا۔ چنئی کے اس نوجوان ڈرائیور کے لئے دن کی شروعات حالانکہ اچھی نہیں رہی تھی۔سنیچر کو فائنل ریس میں دتہ نے جیت حاصل کی تھی لیکن احتجاج اور سرکاری آبزرویشن کے بعد پلیسنگ کو تبدیل کردیا گیا تھا۔ نئی فہرست میں اشوت دتہ12ویں مقام پر آگئے تھے ۔ نئی فہرست میں سروش کو فاتح اعلان کیا گیا تھا۔

اس سے حالانکہ دتہ کو کوئی فرق نہیں پڑا اور اس ریسر نے اتوا رکی صبح ہوئی ریس میں بغیر کسی ایکسیڈنٹ کے پہلا مقام حاصل کیا۔ اشون دتہ نے اپنی اس کارکردگی کو جاری رکھا اور دوسرے ریس میں سخت مقابلہ کے بعد جیت حاصل کی۔ دن کی آخری ریس میں اشون شاندار لے میں نظر آئے اور اس طرح انہوں نے دو دنوں میں تین جیت کے ساتھ پہلا راونڈ ختم کیا۔

آخری راونڈ میں اشون دتہ کو ایمسپورٹ کے وشنو پرساد اور رگھول رنگا سوامی سے سخت ٹکر ملی۔ ایسا محسوس ہورہا تھا کہ کوئی بھیت جیت سکتا ہے۔ مقابلہ کا دباو آگے چل رہے ڈرائیوروں پر صا ف نظر آرہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم ٹی۔20 سیریز سے باہر

وشنو نے ٹرن چھ پر آگے نکلنے کی کوشش کی اور اس کوشش میں دتہ کی کار سے جا ٹکرائی۔ ان کے لئے ریس یہیں ختم ہوچکی تھی۔ رگھول نے اس کا فائدہ اٹھایا اور تیسری ریس میں پہلا مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ سروش دوسرے اور سندیپ تیسرے نمبر پر رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.