ETV Bharat / sports

India vs Sri Lanka First T20 ہڈا اور اکشر نے ہندوستان کو چیلنجنگ اسکور تک پہنچایا

author img

By

Published : Jan 3, 2023, 9:59 PM IST

ہندوستان نے 14 اوورز میں صرف 94 رنز بنانے کے بعد پانچ وکٹ گنوا دیے جس کے بعد ہڈا اور اکشر نے نصف سنچری شراکت داری کرکے ٹیم کو دباؤ سے باہر نکالا۔India vs Sri Lanka First T20

ہڈا اور اکشر
ہڈا اور اکشر

ممبئی: ہندوستان نے دیپک ہڈا (41 ناٹ آؤٹ) اور اکشر پٹیل (31 ناٹ آؤٹ) کے درمیان 68 رنز کی شاندار شراکت کی بدولت منگل کو پہلے ٹی 20 میں سری لنکا کے سامنے 163 رنز کا ہدف رکھا۔India vs Sri Lanka First T20

ٹاس ہارنے کے بعد بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے پہلے اوور میں 17 رنز جوڑے، حالانکہ اس کے بعد سری لنکا نے رن ریٹ کو محدود کرنا شروع کر دیا۔ شبمن گل کو تیسرے اوور میں مہیش تیکشنا نے آؤٹ کیا جبکہ چمیکا کرونارتنے نے تین اوور بعد سوریہ کمار یادو کو آؤٹ کیا۔India vs Sri Lanka First T20

سنجو سیمسن (پانچ رنز) کے آؤٹ ہونے کے بعد ایشان کشن اور ہاردک پانڈیا نے اننگز کو سنبھالا، حالانکہ سری لنکن اسپنرز نے ٹیم انڈیا کے رن ریٹ کو بڑھنے نہیں دیا۔ کشن نے 29 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے جبکہ پانڈیا نے 27 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے۔India vs Sri Lanka First T20

ہندوستان نے 14 اوورز میں صرف 94 رنز بنانے کے بعد پانچ وکٹ گنوا دیے جس کے بعد ہڈا اور اکشر نے نصف سنچری شراکت داری کرکے ٹیم کو دباؤ سے باہر نکالا۔

ہڈا نے 23 گیندوں پر ایک چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے جبکہ اکشر نے 20 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رنز بنائے۔ دونوں کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے آخری پانچ اوورز میں 61 رنز جوڑ کر 20 اوورز میں 162/5 کے اسکور پر اننگز ختم کی۔

سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسرنگا نے چار اوورز میں 22 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ مہیش تیکشنا نے چار اوورز میں 29 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ دلشن مدوشنکا، کرونارتنے اور دھننجے ڈی سلوا کو بھی ایک ایک کامیابی ملی۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.