ETV Bharat / sports

World Boxing Championship دیپک، نشانت کوارٹر فائنل میں، سچن کو شکست

ازبکستان کے شہر تاشقند میں کھیلی جارہی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں بھارتی باکسر دیپک بھوریا نے 51 کلوگرام زمرے کے پری کوارٹر فائنل میں چین کے چیماؤ ژانگ کو شکست دے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ Deepak enter quarter finals in Boxing Championship

دیپک، نشانت کوارٹر فائنل میں، سچن کو شکست

author img

By

Published : May 10, 2023, 12:59 PM IST

تاشقند: بھارتی باکسر دیپک بھوریا اور نشانت دیو نے منگل کو اپنے اپنے باؤٹس جیت کر عالمی چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، جب کہ ان کے ہم وطن سچن سیواچ شکست کھانے کے بعد مقابلے سے باہر ہوگئے۔ دیپک نے 51 کلوگرام زمرے کے پری کوارٹر فائنل میں چین کے چیماؤ ژانگ کو 5-0 سے شکست دی۔ نشانت (71 کلوگرام) نے پہلے ہی منٹ میں فلسطین کے ندال فوکاہا کو دو بار پنچ کر کے آخری 16 کا مقابلہ جیت لیا۔ دیپک اور نشانت اب کانسہ کے تمغے سے صرف ایک جیت دور ہیں، لیکن سچن (54 کلوگرام) قازقستان کے صابرخان سے 0-5 سے شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

چیاماو کے خلاف دیپک نے شروع سے ہی باوٹ کو اپنے قابو میں رکھا۔ دیپک کے پاس اپنے حریف کے حملوں کو پڑھنے کی صلاحیت تھی اور وہ پہلے راؤنڈ سے ہی اپنی تیز رفتاری اور درست مکوں سے حاوی رہے۔ دوسرے راؤنڈ کے آغاز میں دیپک نے دفاعی انداز میں حکمت عملی اختیار کی، لیکن راؤنڈ کے اختتام سے پہلے، انہوں نے ایک بار پھر کچھ طاقتور مکے مار کر ژانگ پر غلبہ حاصل کیا۔ تیسرے راؤنڈ میں ژانگ نے گھونسوں کے امتزاج سے زیادہ جارحانہ ہونے کی کوشش کی۔ دیپک کو اپنے دفاع میں بہت متحرک ہونا پڑا، تاہم ہندوستانی باکسر نے ہمت سے مقابلہ کیا اور باؤٹ آرام سے جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں: World Boxing Championship ورلڈ چیمپیئن شپ میں سچن کا وننگ ڈیبیو، نوین اور گووند کو شکست

جیت کے بعد دیپک نے کہا، "میری حکمت عملی میچ میں اپنے سب سے مضبوط ہتھیار کا استعمال کرنا تھی، جو میرا لیجٹ ہک ہے اور میچ میں سب کچھ ہمارے پلان کے مطابق ہوا۔ میں نے باؤٹ کے دوران رفتار حاصل کرنے کی کوشش کی اور کچھ درست مکے لگانے سے پہلے اپنے حریف کو لبھانے کی بھی کوشش کی۔ میری توجہ اب اگلے میچ پر ہے اور میں ہندوستان کے لیے تمغہ یقینی بنانے کی کوشش کروں گا۔ اس کے لیے میں اپنا 100 فیصد دوں گا۔ دیپک کا اگلا مقابلہ کرغیزستان کے دیوش بائیو نورزیگیٹ سے ہوگا، جبکہ نشانت کا مقابلہ کیوبا کے جارج کیولر سے ہوگا۔ آج کے آنے والے باؤٹس کے دوران، آکاش سنگوان (67 کلوگرام) اپنے کوارٹر فائنل کے لیے رنگ میں اتریں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.