ETV Bharat / sports

CWG 2022: پرینکا گوسوامی نے ریس واکنگ میں تو اویناش سابلے نے اسٹیپل چیس میں تمغہ جیتا - دولت مشترکہ کھیل 2022

بھارت کی پرینکا گوسوامی نے 10 کلومیٹر ریس واک میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پرینکا ریس واکنگ میں تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون بھی بن گئیں۔ وہیں اویناش سابلے نے تین ہزار میٹر اسٹیپل چیس میں بھارت کو چاندی کا تمغہ دلایا۔ CWG 2022

cwg 2022 priyanka goswami and avinash sable won silver medal
پرینکا گوسوامی نے ریس واکنگ میں تو اویناش سابلے نے اسٹیپل چیس میں چاندی کا تمغہ جیتا
author img

By

Published : Aug 6, 2022, 5:33 PM IST

برمنگھم: دولت مشترکہ کھیل 2022 میں بھارت کا شاندار مظاہرہ جاری ہے۔ پرینکا نے خواتین کی 10 کلومیٹر واک میں چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے۔ انہوں نے اپنی ریس 43.38 منٹ میں مکمل کی۔ آسٹریلیا کی جمائما نے اپنی ریس 42.34 منٹ میں طے کرکے طلائی تمغہ اپنے نام کیا جبکہ کینیا کی ایملی نے 43.50.86 منٹ میں ریس مکمل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس کامیابی کے ساتھ پرینکا ریس واکنگ میں تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون بھی بن گئیں۔ وہیں وہ اس کھیل میں دولت مشترکہ کا تمغہ جیتنے والی دوسری بھارتی کھلاڑی بھی ہیں۔ اس سے قبل ہرمیندر سنگھ نے 2010 کے دہلی گیمز کے 20 کلومیٹر ریس واکنگ مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔CWG 2022

دوسری جانب آج اویناش سابلے نے بھی بھارت کو دوسرا چاندی کا تمغہ دلایا۔ انہوں نے 3 ہزار میٹر اسٹیپل چیس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اویناش سابلے نے مَردوں کی 3000 میٹر اسٹیپل چیس میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ اویناش نے اپنی دوڑ 8.11.20 منٹ میں مکمل کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تین ہزار میٹر کی دوڑ میں نیا قومی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ وہ گولڈ میڈلسٹ ابراہم کبیوٹ سے صرف 0.5 سیکنڈ پیچھے تھے۔ کینیا کے ابراہم نے اپنی ریس 8.11.15 منٹ میں مکمل کی جبکہ کینیا کے آموس سیرم نے اپنی ریس 8.16.83 منٹ میں مکمل کی اور انہوں نے کانسے کا تمغہ جیتا۔

یہ بھی پڑھیں: CWG 2022: کامن ویلتھ گیمز کے آٹھویں دن بھارت کے نام چھ میڈل

قابل ذکر ہے کہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں تمغوں کی تعداد میں بھارت اس وقت چھٹے نمبر پر ہے۔ بھارت نے اب تک کُل 28 تمغے جیتے ہیں جن میں 9 طلائی، 10 چاندی اور 9 کانسے کے ہیں۔ بھارت نے اب تک ویٹ لفٹنگ میں سب سے زیادہ تمغے جیتے ہیں۔ ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں بھارت نے 10 تمغے جیتے جن میں تین سونے، تین چاندی اور چار کانسے کے تمغے شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.