ETV Bharat / sports

FIFA World Cup 2022 کروشیا کے ہیڈ کوچ نے برازیل کو بہترین اور خطرناک ٹیم قرار دیا - کروشیا کے ہیڈ کوچ زلاٹکو ڈیلک کا بیان

برازیل ورلڈ کپ کی بہترین اور خطرناک ٹیم ہے۔ برازیل کی ٹیم صرف نیمار اور ونیسیئس جونیئر پر منحصر نہیں ہے۔ بہت سارے ستارے ہیں جو کھیل میں اثر ڈال سکتے ہیں۔ FIFA World Cup 2022

Quarter Final Match Croatia vs Brazil Education City Stadium
کروشیا کے ہیڈ کوچ نے برازیل کو بہترین اور خطرناک ٹیم قرار دیا
author img

By

Published : Dec 9, 2022, 1:15 PM IST

دوحہ: کروشیا کے ہیڈ کوچ زلاٹکو ڈیلک نے جمعہ کے روز کوارٹر فائنل مقابلے سے قبل برازیل کو اس ورلڈ کپ میں سب سے اہم ٹیم قرار دیا ہے۔ کروشیا نے راؤنڈ 16 میں جاپان کو پنالٹیز میں شکست دے کر کواٹر فائنل میں جگہ پکی کی ہے۔ جب کہ برازیل نے جنوبی کوریا کو 4-1 سے شکست دے کر یہاں پہنچی ہے۔ Croatia coach Zlatko Dalic says Brazil World Cup squad 'scary'

خبر رساں ایجنسی شنہوا نے ڈالک کے حوالے سے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ برازیل اس ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم ہے۔ وہ فٹ بال کا ایک مختلف برانڈ ہے۔ وہ ایک خطرناک ٹیم ہیں۔ برازیل کی ٹیم صرف نیمار اور ونیسیئس جونیئر پر منحصر نہیں ہے۔ بہت سارے ستارے ہیں جو کھیل میں اثر ڈال سکتے ہیں۔

کروشیا کے ہیڈ کوچ زلاٹکو ڈالک نے کہا کہ ہم اپنے خلاف میچ میں برازیل کے بڑے اسٹار کھلاڑیوں کو زیادہ چانس نہیں دے سکتے۔ ہمیں انہیں دباؤ میں رکھنا ہوگا اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اپوزیشن گیند کو زیادہ کنٹرول نہ کرے۔ ہمیں پوری توجہ کے ساتھ کھیلنا ہوگا، کیونکہ اگر مخالف ٹیم کو گیند پر قابو پانے کا وقت ملا تو ہمارے لیے مشکل ہو سکتی ہے۔

جاپان کے خلاف جیت کے چار دن بعد ڈالک کو یقین تھا کہ ان کے کھلاڑی یہاں ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں میچ شاندار کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ چیف کوچ زلاٹکو ڈالک نے کہا کہ ہم اس میچ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ جاپان کے میچ کے بعد ہمیں بہت زیادہ تبدیلیوں کے بغیر اچھا کھیلنے پر توجہ دینی ہوگی۔ اب تک برازیل کی ٹیم نے بھی بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اب ہمارا مقابلہ ایک اور اچھی ٹیم سے ہوگا۔ ہم اپنا بہترین کھیل دکھانے کی کوشش کریں گے۔'

56 سالہ ڈیلک نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 میں آنے والے تمام میچز ہمارے لیے مشکل ہوں گے۔ ورلڈ کپ کے ان سخت میچوں سے لطف اندوز ہونا ہے۔ وہ اس میچ کا موازنہ چار برس قبل فرانس کے خلاف فائنل میچ سے کر سکتے ہیں۔ وہی چیلنج لیں اور میچ میں داخل ہوں۔

برازیلین ٹیم کے خلاف میدان میں اترنے سے قبل کروشیا کے ہیڈ کوچ زلاٹکو ڈالک نے کہا کہ برازیل ایک بڑا چیلنج پیش کرے گا۔ کاش یہ میچ ٹورنامنٹ میں بعد میں آتا، لیکن ہمارے عزائم یہیں ختم نہیں ہوں گے اور ہم جیت کر آگے بڑھنے کی پوری کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں:

پہلے کوارٹر فائنل میں برازیل کا مقابلہ کروشیا سے آج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.