ETV Bharat / sports

FIFA World Cup 2022 جاپان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر کروشیا کوارٹر فائنل میں - کروشیا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سُپر 16 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں کروشیا نے جاپان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-1 سے شکست دے دی۔ کروشیا کا کوارٹر فائنل مقابلہ 9 دسمبر کو برازیل سے ہوگا۔ Croatia beat Japan

جاپان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر کروشیا کوارٹر فائنل میں

author img

By

Published : Dec 6, 2022, 7:11 AM IST

الوکرہ: سنہ 2018 ورلڈ کپ کی رنر اپ کروشیا نے فیفا ورلڈ کپ سپر- 16 کے سنسنی خیز مقابلے میں جاپان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-1 (1-1) سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیا۔ الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کروشیا کی جانب سے پہلا گول ایوان پیرسک (55ویں منٹ) نے کیا جب کہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں نکولا ولاسک، مارسیلو بروزووچ اور ماریو پاسالک نے گول کیے۔ جاپان کی جانب سے پہلا گول ڈائیزن مائیڈا (43 ویں منٹ) نے کیا جبکہ شوٹ آؤٹ میں ان کی جانب سے صرف تاکوما اسانو گول کر سکے۔ Croatia Beat Japan in penalty shootout

مائیڈا نے جاپان کو ابتدائی برتری دلائی ، لیکن پیرسک کے ایک گول سے میچ برابر ہوگیا۔ جاپان نے جارحانہ کھیل جاری رکھا تاہم مقررہ وقت اور 30 ​​منٹ کے اضافی وقت میں کوئی گول نہ ہونے کے بعد میچ شوٹ آؤٹ میں چلا گیا جہاں کروشیا کا تجربہ ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں کروشیا کے تین کھلاڑی گول کرنے میں کامیاب رہے، اور ان کے گول کیپر ڈومینک لیوکوک نے تین گول روک کر اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔ بتا دیں کہ کروشیا کا کوارٹر فائنل مقابلہ 9 دسمبر کو برازیل سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Fifa World Cup 2022 انگلینڈ نے سینیگال کو ہرا دیا، کوارٹر فائنل میں فرانس سے مقابلہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.