ETV Bharat / sports

Commonwealth Games 2022: کامن ویلتھ گیمز کا آغاز، منپریت سنگھ اور پی وی سندھو بھارت کے پرچم بردار - کامن ویلتھ گیمز 2022 کی افتتاحی تقریب

کامن ویلتھ گیمز 2022 کا آغاز ہوگیا ہے۔ منپریت سنگھ کامن ویلتھ گیمز میں پی وی سندھو کے ساتھ بھارت کے پرچم بردار تھے۔Manpreet Singh and PV Sindhu India flag bearers

کامن ویلتھ گیمز کا آغاز، منپریت سنگھ اور پی وی سندھو بھارت کے پرچم بردار

author img

By

Published : Jul 29, 2022, 10:49 AM IST

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز 2022 کا آغاز ہوگیا ہے۔ 28 جولائی سے شروع ہوا کامن ویلتھ گیمز 8 اگست تک جاری رہے گا۔ بھارتی وقت کے مطابق افتتاحی تقریب 29 جولائی کی رات 12.30 بجے شروع ہوئی۔ کامن ویلتھ کی افتتاحی تقریب میں بھارت دستے کی قیادت اسٹار شٹلر پی وی سندھو اور مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ نے کی۔ Manpreet Singh and PV Sindhu flag bearers of India

سندھو اور منپریت بھارتی ٹیم کے سامنے ترنگا پکڑ کر پرچم بردار کے طور پر آگے بڑھے۔ بھارتی دستے میں شامل تمام مرد کھلاڑی نیلے رنگ کی شیروانی میں اور خواتین کھلاڑی ایک ہی رنگ کے کرتے میں نظر آئیں۔ اس بار کامن ویلتھ گیمز میں دنیا بھر سے 72 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ اس بار بھی کامن ویلتھ گیمز میں 213 بھارتی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Commonwealth Games 2022: بھارتی کھلاڑی آج متعدد مقابلوں میں اپنی طاقت دکھائیں گے

امید کی جا رہی ہے کہ بھارتی کھلاڑی اس بار زیادہ سے زیادہ میڈلز لا کر ملک کا پرچم بلند کریں گے۔ پرنس چارلس نے کامن ویلتھ گیمز کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا۔ برمنگھم کامن ویلتھ یونین نے پہلے ہی تمام ممالک کو بتا دیا تھا کہ انہیں پرچم بردار کے طور پر دو افراد کا انتخاب کرنا ہوگا۔ ان میں ایک خاتون اور ایک مرد ہونا چاہیے۔ بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن (IOA) نے بھی اپنے بیان میں یہ بات کہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.