ETV Bharat / sports

I League 22-2021: محمڈن اسپورٹنگ کو چرچل برادرس کے ہاتھوں شکست - کلیانی میونسپل اسٹیڈیم

آئی لیگ 22-2021 سیزن میں محمڈن اسپورٹنگ کو چرچل برادرس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ رواں ٹورنامنٹ میں سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کی یہ پہلی شکست ہے۔ Churchill Brothers beats Mohammedan Sporting in I-League 2022

محمڈن اسپورٹنگ کو چرچل برادرس کے ہاتھوں شکست

author img

By

Published : Mar 16, 2022, 9:14 PM IST

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں آئی لیگ کے ایک اہم میچ میں میزبان محمڈن اسپورٹنگ اور چرچل برادرس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ مہمان ٹیم چرچل برادرس نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ پر دباؤ بنانے میں کامیاب رہی۔ Churchill Brothers beats Mohammedan Sporting in I-League 2022

کھیل کے تیسرے منٹ پر ہی کرسٹوفر ایکوچیوا نے گول کرکے چرچل برادرس Churchill Brothers کو محمڈن اسپورٹنگ پر ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

پہلے ہاف کے اختتام تک محمڈن اسپورٹنگ اسکور برابر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر ناکام رہی. پہلے ہاف میں میچ کا اسکور 0-1 رہا۔

دوسرے ہاف میں محمڈن اسپورٹنگ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور غیر ملکی فٹبالر مارکوس جوزف کے 57 ویں منٹ پر کئے گئے گول کی بدولت ایک ایک گول کی برابری کرلی۔

مگر پانچ منٹ بعد 63 ویں منٹ پر کرسٹوفر ایکوچیوا نے ایک گول کرکے چرچل برادرس کو ایک بار پھر 1-2 گول کی سبقت دلائی۔ کھیل کے اختتام تک محمڈن اسپورٹنگ اسکور برابر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر رواں ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی شکست ٹالنے میں ناکام رہی۔ گوا کی ٹیم چرچل برادرس کی رواں لیگ میں یہ دوسری جیت ہے، سات پوائنٹ کی بدولت لیگ ٹیبل میں چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی لیگ 22-2021: Muhammadan Sporting's Fourth Consecutive Win محمڈن اسپورٹنگ کی مسلسل چوتھی جیت

آئی لیگ 22-2021 سیزن کے اس راؤنڈ کے بعد محمڈن اسپورٹنگ پانچ میچوں میں چار جیت اور ایک ہار کے ساتھ 12 پوائنٹ کی بدولت پہلی پوزیشن پر قابض ہے۔ گوکلم کیرالہ ایف اور راؤنڈ گلاس پنجاب 10-10 پوائنٹ ،نیروکا ایف سی آٹھ اور سرینیڈی دکن ایف سی سات پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب دوسری، تیسری، چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہے۔ رئیل کشمیر ایف سی پانچ میچوں میں ایک جیت، تین ڈرا اور ایک ہار کی بدولت چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پانچ ٹیموں کی فہرست سے باہر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.