کولار، 10 ستمبر (یو این آئی) کرناٹک کے کولار میں پولس نے ایک مخصوص کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی حمایت کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ Case Registered on Praise of Babar
شکایت کنندہ آر وینکٹیشپا کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان کی جیت کے بعد بعض کمیونٹیز کے نوجوانوں نے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر بابر اعظم کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے تصاویر اور پیغامات شیئر کیے۔ Case Registered on Praise of Babar
پاکستان نے قریبی میچ میں ہندوستان کو ایک گیند رہتے ہرایا تھا۔ پاکستان کو آخری دو اوورز میں 26 رنز درکار تھے لیکن بھونیشور کمار کے ڈالے گئے 19ویں اوور میں پاکستان نے میچ جیتنے کے لیے 19 رنز جوڑے تھے۔
واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان وراْت کوہلی نے جمعرات کو افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں طویل انتظار کے بعد اپنی 71ویں بین الاقوامی سنچری بنائی جس کے بعد کئی پاکستانی کرکٹرز نے ایک آواز میں کوہلی کی تعریف کی تھی۔
یواین آئی۔