ETV Bharat / sports

Capitals Defeated Mumbai: کیپٹلس نے ممبئی کو نو وکٹوں سے دی شکست - کیپٹلس نے ٹاس جیت کر بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا

کیپٹلس نے ٹاس جیت کر بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 10 رنز میں ممبئی کو تین وکٹ دے کر رن ریٹ کو محدود کردیا۔

ممبئی کو نو وکٹوں سے شکست
ممبئی کو نو وکٹوں سے شکست
author img

By

Published : Mar 20, 2023, 10:32 PM IST

ممبئی: گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس نے ویمنس پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں پیر کو ممبئی انڈینس کو نو وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ممبئی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 109 رنز بنائے۔ کیپٹلز نے میگ لیننگ، شیفالی ورما اور ایلیس کیپسی کی تیز بلے بازی کی بنیاد پر 110 رنز کا ہدف نو اوورز میں حاصل کر لیا۔

اوپنر شفالی نے پہلے ہی اوور میں ممبئی کی بالنگ کو بے اثر کرتے ہوئے 15 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 33 رنز بنائے جبکہ ان کی ساتھی لیننگ نے 22 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 32 رنز بنائے۔ کیپسی نے آخر میں آتشی بلے بازی کرتے ہوئے 17 گیندوں پر ایک چوکے اور پانچ چھکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے۔

کیپٹلس اب ڈبلیو پی ایل ٹیبل میں سات میچوں میں پانچ جیت اور دو ہار کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ ممبئی ایک درجے کھسک کر دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

کیپٹلس نے ٹاس جیت کر بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 10 رنز میں ممبئی کو تین وکٹ دے کر رن ریٹ کو محدود کردیا۔

ماریزانے کاپ نے ایک ہی اوور میں یستیکا بھاٹیا اور نیٹ سیور برنٹ کو آؤٹ کیا جب کہ ہیلی میتھیوز چوتھے اوور میں جمائمہ روڈریگز کے ہاتھوں شاندار کیچ کا شکار ہو گئیں۔امیلیا کیر نے پچ پر 16 گیندیں گزاریں لیکن اس دوران وہ آٹھ رنز بنا سکیں۔ چار وکٹ گرنے کے بعد کریز پر آنے والی پوجا وستراکر نے انتقامی حکمت عملی اپناتے ہوئے کیپٹلز کی گیند بازوں پر حملہ کیا۔

وستراکر نے ہرمن پریت کور کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 37 رنز کی شراکت داری کی، انہوں نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 19 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔ جیس جانسن نے وستراکر کو آؤٹ کرکے ممبئی کے میچ میں واپس آنے کا موقع چھین لیا۔ ہرمن پریت بھی طویل جدوجہد کے بعد 26 گیندوں پر 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔

  • یہ بھی پڑھیں: میک گراتھ اور ہیرس کی نصف سنچری سے واریئرز فتحیاب

آخر کار، آئسی وونگ نے آخری اوور میں کچھ اچھے شاٹس کھیلے اور امنجوت کور کے ساتھ 30 رنز بنائے، جس سے ممبئی کو 109 رنز تک پہنچانے میں مدد ملی۔ وونگ نے 24 گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز بنائے جبکہ امنجوت نے دو چوکوں کی مدد سے 16 گیندوں پر 19 رنز بنائے۔

کاپ نے کیپٹلز کی بالنگ کی قیادت کی، چار اوورز میں صرف 13 رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔ شکھا پانڈے (4 اوور، 21 رن) اور جانسن (4 اوور، 25 رن) نے دو دو وکٹ حاصل کئے، جبکہ اروندھتی ریڈی (3 اوور، 10 رن) کو ایک کامیابی حاصل کی۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.