نیویارک: برطانیہ کے کیمرون ناری نے سال کے آخری گرینڈ سلیم ایونٹ یو ایس اوپن 2022 کے پہلے راؤنڈ میں منگل کو فرانس کے بینوئٹ پیرے کو شکست دی۔ کورٹ-11 میں ناری نے پیرے کو 6-0، 7-6(1)، 6-0 سے شکست دی۔ Cameron Norrie First Round Win in US Open 2022
ناری نے پہلا اور تیسرا سیٹ بالترتیب 18 منٹ اور 15 منٹ میں جیت لیا۔ دوسرے سیٹ میں پیرے نے اپنے برطانوی حریف کو اچھی فائٹ دی لیکن 5-3 کی برتری حاصل کرنے کے بعد انہوں نے سیٹ کو ہاتھ سے پھسلنے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: Sania Mirza Injury ثانیہ مرزا انجری کے باعث یو ایس اوپن سے باہر
دوسری جانب ناری نے جولائی میں ومبلڈن کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی اور وہ اپنی فارم کو برقرار رکھنا اور یو ایس اوپن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیں گے۔ اب دوسرے راؤنڈ میں برطانیہ کا مقابلہ جواؤ سوزا یا میکنزی میکڈونلڈ سے ہوگا۔
یو این آئی