ETV Bharat / sports

Bumrah Come Back بمراہ اگست تک آسکتے ہیں میدان میں واپس

رپورٹ کے مطابق بمراہ کے آئرلینڈ سیریز میں کھیلنے کے بارے میں این سی اے کے میچز کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا جس کے میچ 18، 20 اور 23 اگست کو ہونے ہیں۔

author img

By

Published : Jun 24, 2023, 6:14 PM IST

بمراہ اگست تک آسکتے ہیں میدان میں واپس
بمراہ اگست تک آسکتے ہیں میدان میں واپس

بنگلورو: ہندوستان کے سرکردہ تیز گیند باز جسپریت بمراہ اگست میں ہندوستان اور آئرلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی 20 سیریز کے دوران میدان میں واپس آسکتے ہیں۔

ہفتہ کو کرک بز کے ذریعہ شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، بمراہ اگلے ماہ یہاں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں کچھ میچ کھیلیں گے۔ بمراہ کی حالت کا اندازہ ان میچوں سے لگایا جائے گا۔ بمراہ کی دیکھ ریکھ کے ذمہ دار یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ میچ کے اگلے دن کیسا محسوس کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بمراہ کے آئرلینڈ سیریز میں کھیلنے کے بارے میں این سی اے کے میچز کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا جس کے میچ 18، 20 اور 23 اگست کو ہونے ہیں۔

بمراہ کی واپسی کا حتمی مقصد انہیں اکتوبر-نومبر میں منعقد ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے تیار کرنا ہے۔ اس کے لیے ہندوستانی ٹیم پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اپنی صلاحیت کو جانچنا چاہتی ہے۔

آئرلینڈ سیریز ہندوستانی ٹیم، سلیکٹرز، نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ان کے ہینڈلرز اور بی سی سی آئی کے منصوبوں کے مطابق ہے، جو اجتماعی طور پر چاہتے ہیں کہ وہ آہستہ آہستہ میچ فٹنس حاصل کریں، جس کا آغاز چار اوور کے اسپیل والے ٹی 20 میچ سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان نے مکہ المکرمہ میں لوگوں کے دل جیت لی

واضح رہے کہ بمراہ پچھلے سال ستمبر سے شروع میں کمر کی تکلیف اور بعد میں کمر کی سرجری کی وجہ سے میدان سے باہر ہیں۔ وہ فی الحال بنگلورو میں این سی اے میں ریہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ 70 فیصد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ آئرلینڈ کے میچوں کو تقریباً دو ماہ باقی ہیں، تھنک ٹینک کو امید ہے کہ وہ ڈبلن میں ہونے والے فکسچر کے لیے تیار ہو جائیں گے۔ یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.