ETV Bharat / sports

FIFA World Cup جنوبی کوریا کو شکست دے کر برازیل کوارٹر فائنل میں داخل

پانچ بار کے چیمپئن برازیل نے فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں جنوبی کوریا کو 4-1 سے شکست دے دی۔ کوارٹر فائنل میں اب برازیل کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا۔ Brazil vs South Korea

جنوبی کوریا کو شکست دے کر برازیل کوارٹر فائنل میں داخل

author img

By

Published : Dec 6, 2022, 7:34 AM IST

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں برازیل نے جنوبی کوریا کو 4-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ کوارٹر فائنل میں اب برازیل کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا۔ کروشیا نے سُپر 16 میں جاپان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-1 سے شکست دی۔ برازیل نے پہلے ہاف میں ہی چار صفر (0۔4) کی برتری حاصل کر لی جو جنوبی کوریا کے لیے ٹیم واپسی کرنا ناممکن ثابت ہوا۔ برازیل کی جانب سے وینیسیئس جونیئر نے میچ کے ساتویں منٹ میں ہی گول کر دیا۔ اس کے بعد نیمار نے 13ویں منٹ میں پنالٹی کو گول میں تبدیل کر دیا۔ 29ویں منٹ میں ریچارلسن نے شاندار گول کیا۔ وہیں 36ویں منٹ میں لوکاس پیکیٹا نے گول کر کے برازیل کو 4-0 کی برتری دلا دی۔ Brazil beat South Korea in World Cup

دوسرے ہاف میں بھی برازیل نے بہتر کھیل دکھایا اور کئی کوششیں کیں لیکن گول نہ کرسکے۔ میچ کے آخری 20 منٹ میں جنوبی کوریا کی ٹیم نے مسلسل کوششیں کیں اور پائیک سیونگ ہو نے گول کیا لیکن ان کا واحد گول نتیجہ نہ بدل سکا اور دنیا کی نمبر ایک ٹیم ایک بار پھر فیفا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ برازیل نے بینر لے کر اس جیت کو فٹبالر پیلے کے نام وقف کیا۔ برازیل 2014 کے بعد پہلی ٹیم ہے جس نے ورلڈ کپ ناک آؤٹ کے پہلے ہاف میں چار گول کیے ہیں۔ 2014 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جرمنی نے برازیل کے خلاف پہلے ہاف میں چار گول کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: FIFA World Cup 2022 جاپان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر کروشیا کوارٹر فائنل میں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.