ETV Bharat / sports

Boxing Star Mary Kom میری کوم آئی او اے ایتھلیٹس کمیشن کی چیئرپرسن منتخب - Mary Kom elected as the chairperson IOA

چھ بار کی عالمی چیمپئن باکسنگ لیجنڈ میری کوم کو متفقہ طور پر انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (IOA) کے ایتھلیٹس کمیشن کی چیئرپرسن کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ Boxing star Mary Kom elected as the chairperson of the Athletes' Commission of IOA

Boxing star Mary Kom elected as the chairperson of the Athletes' Commission of IOA
میری کوم آئی او اے ایتھلیٹس کمیشن کی چیئرپرسن منتخب
author img

By

Published : Nov 15, 2022, 5:47 PM IST

نئی دہلی: چھ بار کی عالمی چیمپئن اولمپک میڈلسٹ اور بھارت کی لیجنڈری باکسر ایم سی میری کوم کو نئی ذمہ داری ملی ہے۔ میری کوم کو متفقہ طور پر انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کا چیئرپرسن منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لیجنڈ ٹیبل ٹینس کھلاڑی اور دو مرتبہ کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے اچنت شرتھ کمل کو نائب چیئرپرسن منتخب کیا گیا ہے۔ انہیں ماضی میں کھیل رتن کے لیے بھی منتخب کیا گیا تھا۔ Boxing star Mary Kom elected as the chairperson of the Athletes' Commission of IOA

واضح رہے کہ ماضی میں میری کوم، پی وی سندھو، شیوا کیشوان سمیت 10 کھلاڑی IOA ایتھلیٹس کمیشن کے ممبران کے طور پر بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ میری کوم کی بات کریں تو وہ دنیا کی واحد باکسر ہیں جنہوں نے آٹھ بار عالمی چیمپئن شپ میں تمغے جیتی ہیں۔ وہ لائٹ فلائی ویٹ کیٹیگری میں دنیا کی نمبر ایک باکسر بھی رہ چکی ہیں۔

بتادیں کہ گذشتہ روز ہی مرکزی حکومت نے شرتھ کمل کو میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ 2022 سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کی مرکزی وزارت نے یہ اطلاع دی۔ وزارت نے کہا کہ صدر دروپدی مرمو 30 نومبر کو شرتھ کمل سمیت 25 کھلاڑیوں اور سات کوچز کو قومی کھیل ایوارڈ سے نوازیں گی۔ مرکزی حکومت نے ایوارڈ کمیٹی کی سفارش اور مناسب جانچ کے بعد کھلاڑیوں، کوچز اور منتخب اداروں کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.