ETV Bharat / sports

Boxer Vijendra Singh on Boxing Future: 'کھلاڑیوں کو آگے لانے کی کوشش کی جانی چاہئے'

اولمپک میڈلسٹ باکسر وجیندر سنگھ شہید دِیوَس پر منعقد کی گئی میراتھن ریس میں حصہ لینے کے لیے راجستھان کے بیکانیر پہنچے جہاں انہوں نے ای ٹی وی بھارت گفتگو میں کہا کہ بھارت میں باکسنگ کا مسقتبل کافی روشن ہے۔ Boxer Vijendra Singh on Boxing Future

author img

By

Published : Mar 23, 2022, 4:42 PM IST

اولمپک میڈلسٹ باکسر وجیندر سنگھ شہید
اولمپک میڈلسٹ باکسر وجیندر سنگھ شہید

بیکانیر میں آر ایل پی رہنما اور سرپنچ وجے پال بینیوال کی جانب سے منعقد کی گئی میراتھن دوڑ میں حصہ لینے کے لیے اولمپک تمغہ یافتہ وجیندر سنگھ لنکرانسر پہنچے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ملک میں باکسنگ، اولمپکس 2024 اور سیاست کے بارے میں بہت سی باتیں کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ نوجوانوں کا رجحان صرف کرکٹ میں ہے بلکہ ہر کھیل میں امکان موجود ہے اور نیرج چوپڑا نے جیولین تھرو میں جو کچھ کیا اس کے بعد اب جیولین تھرو کا بھی رجحان بڑھ رہا ہے۔ Boxer Vijendra In Bikaner

اولمپک میڈلسٹ باکسر وجیندر سنگھ شہید

دوبارہ سیاسی اننگز کھیلنے کے لیے تیار: سنہ 2019 میں لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے والے وجیندر نے کہا کہ 2024 میں وہ دوبارہ الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو زندگی میں لگاتار کوشش کرتے رہنا چاہیے، ایک دن کامیابی ضرور ملتی ہے۔ یہ میں نے میرا اپنا تجربہ شیئر کیا ہے۔ وجیندر سنگھ نے کہا کہ شروع میں مجھے باکسنگ میں کامیابی نہیں ملی۔ میرے قریبی لوگوں نے بتایا کہ میں اس میں کامیاب نہیں ہو پاؤں گا لیکن میں کوشش کرتا رہا اور آج اس مرحلے پر ہوں۔ Olympian Vijendra Singh Says Will re enter into Politics

زرعی قوانین کی مخالفت: کسانوں کی تحریک کے بارے میں آواز اٹھانے والے وجیندر نے کہا کہ زرعی قوانین کسانوں کے مفاد میں نہیں تھے، اس لیے میں نے آواز اٹھائی۔ جب ان سے اتر پردیش اور پنجاب کے انتخابی نتائج پر اس کے اثر کے بارے میں بات کی تو انہوں نے کہا کہ اس کا اثر ہے۔ پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے حکومت بنائی اور مغربی اتر پردیش میں بی جے پی کو نقصان ہوا اور ایس پی اتحاد کو زیادہ ووٹ ملے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ زرعی قوانین کا اثر ہے۔

کھلاڑیوں کو آگے لانے کی کوشش کی جانی چاہئے: اس دوران راجستھان حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے سوال پر وجیندر سنگھ نے کہا کہ 'یقیناً یہ ایک اچھا قدم ہے اور اس سے کھلاڑیوں میں جوش و جذبہ پروان چڑھتا ہے۔ راجستھان میں باکسنگ کے امکانات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ریاستی حکومت کو ایک تجویز دی گئی تھی اور اگر حکومت اس پر مثبت نظریہ دکھاتی ہے تو وہ یہاں اکیڈمی شروع کر سکتے ہیں۔

مستقبل کے منصوبے تیار: پروفیشنل باکسنگ میں اپنا کریئر بنانے والے وجیندر سنگھ نے کہا کہ وہ جلد ہی کچھ نیا کریں گے اور اس کے بارے میں چیزیں پلان کی گئی ہیں۔ آنے والے وقت میں اس کا انکشاف کریں گے۔ اس دوران وجیندر سنگھ کا کہنا تھا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ نوجوانوں کا رجحان صرف کرکٹ میں ہے بلکہ ہر کھیل میں امکان موجود ہے اور نیرج چوپڑا نے جیولین تھرو میں جو کچھ کیا اس کے بعد اب جیولین تھرو کا بھی رجحان بڑھ رہا ہے۔ ہر کھیل کی اپنی جگہ ہوتی ہے، آپ کو صرف اس میں چیمپئن بننے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.