ETV Bharat / sports

boxer Amit Panghal: ٹوکیو اولمپک میں امت پنگھال سے ملک کو گولڈ میڈل کی امیدیں وابستہ - اردو نیوز ہریانہ

اولمپکس 2021 میں ہریانہ کے امت پنگھال boxer Amit Panghal سے بھارت کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ پورے ملک کو امت پنگھال سے گولڈ میڈل لانے کی امیدیں وابستہ ہیں۔ ان امیدوں پر کھرا اترنے کے لیے امت باکسنگ رنگ میں بھی دن رات پسینہ بہا رہے ہیں۔ امت نے اپنی پریکٹس کا ایک ویڈیو بھی ٹویٹر پر پوسٹ کیا ہے۔

amit panghal
امت پنگھال
author img

By

Published : Jun 13, 2021, 1:11 PM IST

جاپان کی دارالحکومت ٹوکیو میں 23 جولائی سے اولمپک کھیلوں کا انعقاد ہوگا۔ ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کے بہت سے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ ان میں باکسر امت پنگھال boxer Amit Panghal کا نام بھی ہے۔ امت پنگھال اولمپکس میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ امت پنگھال اس وقت باکسنگ کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہیں۔ امت پنگھال سے پورے ملک کو گولڈ میڈل کی امیدیں وابستہ ہیں۔

امت نے پریکٹس کا ایک ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کیا

ہریانہ کے روہتک ضلع کے امت پنگھال ان دنوں اولمپکس کے لئے سخت محنت کر رہا ہے۔ دوسرے کھلاڑیوں کی طرح امت پنگھال بھی دن رات پریکٹس کررہے ہیں۔ امت نے حال ہی میں ٹویٹر پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے۔ جس میں امت باکسنگ کی پریکٹس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں ایک ہریانوی گانا بھی سنائی دے رہا ہے۔ امت پنگھال نے ویڈیو پوسٹ کرکے گانے کی کچھ دھنیں بھی لکھی ہیں۔

امت پنگھال ایشین مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ورلڈ چیمپئن شپ میں سلور کا تمغہ جیتنے والے پہلے بھارتی بنے۔

  • نیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ 2017 میں گولڈ
  • ایشین چیمپیئن شپ 2017 میں برونز
  • دولت مشترکہ کھیل 2018 میں سلور
  • 2018 ایشین گیمز میں گولڈ
  • ایشین چیمپیئن شپ 2019 میں سلور
  • ورلڈ باکسنگ چیمپیئن شپ 2019 میں سلور
  • اسٹرینڈزا میموریل میں لگاتار دو بار گولڈ

مزید پڑھیں:

فرنچ اوپن ویمنز 2021 کا خطاب باربرا کریجیکووا کے نام

بین الاقوامی باکسر امت پنگھال کا تعلق ہریانہ کے روہتک ضلع کے ماینا گاؤں سے ہے۔ وہ 16 اکتوبر 1995 کو پیدا ہوئے۔ 22 سال کی عمر میں اس کھلاڑی نے گولڈ میڈلسٹ کو شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی۔ امت مارچ 2018 سے بھارتی فوج میں جے سی او کی عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ والد وجندر سنگھ پیشے سے کسان ہیں۔ ان کے بڑے بھائی اجے بھی بھارتی فوج میں خدمات انجام دے رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.