ETV Bharat / sports

CWG 2022: کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کو چوتھا میڈل، بندیارانی نے چاندی کا تمغہ جیتا - کامن ویلتھ گیمز 2022 میں بھارت کے کُل تمغے

کامن ویلتھ گیمز 2022 میں بندیارانی نے ویٹ لفٹنگ کے 55 کلوگرام زمرے میں بھارت کے لیے چاندی کا تمغہ جیتا۔ بھارت نے پہلے دن کوئی تمغہ نہیں جیتا تھا لیکن دوسرے دن میرا بائی چانو نے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ بھارت نے دوسرے دن کُل چار تمغے جیتے۔ total medals won by India in commonwealth games 2022

کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کو چوتھا میڈل، ویٹ لفٹر بندیارانی نے چاندی کا تمغہ جیتا

author img

By

Published : Jul 31, 2022, 8:06 AM IST

بھارت کی بندیارانی دیوی نے خواتین کے 55 کلوگرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں بھارت کو یہ چوتھا تمغہ ملا ہے۔ بندیارانی دیوی نے 55 کلوگرام وزن کے زمرے میں بھارت کے لیے یہ تمغہ جیتا۔ اس سے پہلے میرا بائی چانو نے گولڈ میڈل جیتا۔ وہیں سنکیت مہادیو اور گروراجہ پجاری بالترتیب چاندی اور کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔ Bindiya Rani won silver medal in weightlifting

  • SUPER SENSATIONAL SILVER FOR BINDYARANI 🔥🔥

    Bindyarani Devi 🏋‍♀️wins 🥈in the Women's 55kg with a total lift of 202kg, after an amazing come back 💪💪

    Snatch - 86 kg (PB & Equalling NR)
    Clean & Jerk - 116 kg (GR & NR)

    With this 🇮🇳 bags 4️⃣🏅 @birminghamcg22#Cheer4India pic.twitter.com/iFbPHpnBmK

    — SAI Media (@Media_SAI) July 30, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بندیارانی نے 55 کلوگرام ویٹ لفٹنگ زمرے میں بھارت کے لیے چاندی کا تمغہ جیتا۔ بندیارانی نے اسنیچ میں 86 جبکہ کلین اینڈ جرک میں 116 کا اسکور بنایا۔ یعنی انہوں نے کُل 202 کلوگرام اسکور کرکے چاندی کا تمغہ جیتا۔ کامیابی حاصل کرنے کے بعد بندیارانی دیوی نے کہا کہ 'میں پہلی بار دولت مشترکہ میں کھیلی اور چاندی کا تمغہ جیت کر بہت خوش ہوں۔' آج میری زندگی کی بہترین کارکردگی تھی۔ تاہم، سونا میرے ہاتھ سے نکل گیا۔ اگلی بار بہتر کرنے کی کوشش کروں گی۔'

یہ بھی پڑھیں: CWG 2022: میرابائی نے بھارت کو پہلا گولڈ دلایا

کامن ویلتھ گیمز میں بھارت نے پہلے دن کوئی تمغہ نہیں جیتا تھا لیکن دوسرے دن میرا بائی چانو نے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ بھارت نے دوسرے دن کُل چار تمغے جیتے اور چاروں تمغے ویٹ لفٹنگ میں آئے۔ 23 سالہ بندیارانی دیوی کا پورا نام بندیارانی دیوی سورکھائیبام ہے۔ 27 جنوری 1999 کو منی پور میں پیدا ہونے والی بندیارانی دیوی نے بہت چھوٹی عمر میں ہی جنوبی ایشیائی کھیل 2019، ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ 2016، ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2021 سمیت ویٹ لفٹنگ کے کئی بڑے مقابلوں میں بھارت کا نام روشن کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.