ETV Bharat / sports

عبد السلام انجری کے سبب اے سی ایل سے باہر

چینی بین الاقوامی باسکٹ بال کھلاڑی عبد السلام اپنے بائیں گھٹنے میں انجری کے سبب اے سی ایل سے باہر ہو گئے ہیں ۔

author img

By

Published : Dec 26, 2019, 7:52 PM IST

عبد السلام انجری کے سبب اے سی ایل سے باہر
عبد السلام انجری کے سبب اے سی ایل سے باہر

چین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی عبدالسلام کے کے کلب سنکیانگ فلائنگ ٹائیگرز نے جمعرات کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وہ انجری کے سبب ایک عرصے تک کھیل سے باہر رہیں گے ۔

واضح رہے کہ 24 دسمبر کو سنکیانگ اور بیجنگ ڈکس کے مابین سی بی اے میچ کے دوران عجیب طرح سے گرنے کے بعد 23 سالہ کھلاڑی زخمی ہوگئے تھے۔

چوٹ لگنے کے بعد انہیں اسٹریچر کے ذریعے کورٹ سے باہر لے جایا گیا ، بعد ازاں انہیں سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی کے ٹیسٹ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔

ان کے کلب کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اسپورٹس میڈیسن کے ماہرین سے علاج معالجے پر تبادلہ خیال کریں گے اور عبد السلام کو جلد سے جلد کورٹ میں واپس آنے میں مدد کے لئے بہترین اسپتال کا انتخاب کریں گے۔

اس سیزن میں ، عبدالسلام نے 20 مقابلوں میں اوسطا 16.8 پوائنٹس حاصل کئے اور 5 ریباؤنڈز کیے ہیں ، سنکیانگ فی الحال گوانگ ڈونگ ساؤتھ ایسٹ ٹائیگرز سے پیچھے سی بی اے میں دوسرے نمبر پر ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.