اورلینز: نوجوان بھارتی شٹلر پریانشو راجاوت نے اورلینز ماسٹرز سپر 300 ٹورنامنٹ کے ایک سنسنی خیز فائنل میں ڈنمارک کے میگنس جوہانسن کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہلا بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور ٹائٹل جیت لیا۔ پریانشو نے مردوں کے سنگلز فائنل میں جوہانسن کو 21-15، 19-21، 21-16 سے ہرایا جو ایک گھنٹہ آٹھ منٹ تک جاری رہا۔ 21 سالہ ہندوستانی شٹلر نے میچ کی اچھی شروعات کی اور پہلے گیم میں 11-8 کی برتری حاصل کرنے کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ پہلا سیٹ 16-21 سے ہارنے کے بعد جوہانسن نے کورٹ پر بہتر مظاہرہ کیا۔ دوسرے گیم میں دونوں کھلاڑی 17-17 سے برابر تھے لیکن ڈنمارک کے شٹلر نے لگاتار تین پوائنٹس اسکور کرکے گیم پوائنٹ پر قبضہ کرلیا۔
پریانشو نے اپنے حق میں دو پوائنٹس حاصل کیے لیکن جوہانسن نے 21-19 کی جیت کے ساتھ میچ کو فیصلہ کن گیم تک پہنچا دیا۔ فیصلہ کن گیم میں 0-2 سے پیچھے رہنے والے پریانشو نے بریک پر 11-9 کی برتری حاصل کرنے کے لیے اپنے اسمیش کا موثر استعمال کیا۔ وقفے کے بعد ابتدائی لمحات اہم تھے کیونکہ پریانشو نے جوہانسن کو واپسی کا موقع فراہم کیے بغیر 19-12 کی برتری حاصل کر لی۔ پریانشو کو 20-13 پر گیم پوائنٹ ملنے کے بعد جوہانسن نے تھوڑی دیر کے لیے مقابلہ کیا لیکن ہندوستانی شٹلر نے 21-16 سے جیت کر اورلینز ماسٹرز پر مہر ثبت کی۔ واضح رہے کہ بھارت کے پریانشو راجاوت نے ہفتہ کو سیمی فائنل مقابلے میں آئرلینڈ کے ناہت نیوین کو سیدھے گیمز میں شکست دے کر اورلینز ماسٹرز کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Orleans Masters Badminton پریانشو راجاوت اورلینز ماسٹرز کے فائنل میں
یواین آئی