ETV Bharat / sports

Babita Phogat کھلاڑیوں کو انصاف دلانے کی پوری کوشش کروں گی - ھارتیہ جنتا پارٹی یووا مورچہ

بھارتیہ جنتا پارٹی یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) کی لیڈر ببیتا پھوگٹ نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کرنے والے پہلوانوں کو یقین دلایا ہے۔

کھلاڑیوں کو انصاف دلانے کی پوری کوشش کروں گی

author img

By

Published : Jan 19, 2023, 8:17 PM IST

نئی دہلی: دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والی اور بھارتیہ جنتا پارٹی یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) کی لیڈر ببیتا پھوگٹ نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام لگا کر احتجاج کرنے والے پہلوانوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ اس معاملے کو اٹھائیں گی۔ کھلاڑیوں کے تحفظ سے متعلق حکومت کے ساتھ ہیں اور انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ببیتا پھوگٹ جمعرات کو پہلوانوں کے درمیان پہنچی اور کہاکہ ’’میں کشتی کے اس معاملے میں اپنے تمام ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑی ہوں۔ میں آپ سب کو یقین دلاتی ہوں کہ میں اس مسئلے کو حکومت کے ساتھ ہر سطح پر اٹھانے کے لیے کام کروں گی اور مستقبل کا فیصلہ کھلاڑیوں کے جذبات کے مطابق کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گی۔ کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے اہم ہے اور وہ انصاف کی لڑائی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Sexual Harassment Case In WFI وزارت کھیل نے ڈبلیو ایف آئی سے بہتر گھنٹوں میں وضاحت طلب کی

واضح رہے کہ جنتر منتر پر دھرنے پر بیٹھے کھلاڑیوں نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے، حالانکہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے ان تمام الزامات کو مسترد کیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.