ETV Bharat / sports

Asian Para Games ہندوستان نے آج پانچ طلائی سمیت 19 تمغے جیتے - پیرا جیولین تھرو میں ایک غیر معمولی کارنامہ انجام

چین میں جاری چوتھے ایشیائی پیرا گیمز میں بدھ کو ہندوستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ طلائی تمغوں سمیت 19 تمغے جیتے، اس کے ساتھ ہی ان کھیلوں میں ہندوستان کے کل تمغوں کی تعداد 14 سونے سمیت 55 ہو گئی ہے۔

ہندوستان نے آج پانچ طلائی سمیت 19 تمغے جیتے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2023, 6:52 PM IST

ہانگژو:آج یہاں منعقد ہونے والے مقابلے میں سموتی انتل نے پیرا جیولین تھرو میں ایک غیر معمولی کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایف64 ایونٹ میں 73.29 میٹر تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔اسی مقابلے میں پشپیندر سنگھ نے مردوں کے جیولین تھرو مقابلے میں 62.06 میٹر کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیتا۔

ایتھلیٹ سمیت نے جیولن تھرو میں 73.29 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ نئے عالمی، پیرا ایشین اور گیمز کے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے میں طلائی تمغہ جیتا۔ایک اور مقابلے میں، نارائن نے ایشین پیرا گیمز 2022 میں مردوں کے 200 میٹر ٹی35 ایونٹ میں متاثر کن 29.83 سیکنڈ کا وقت لیتے ہوئے ہندوستان کے لیے کانسہ کا تمغہ جیتا۔

وہیں شریانش ترویدی نے ٹی-37 200 میٹرایونٹ میں 25.26 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیتا۔زینب خاتون نے خواتین کے 61 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں 85 کلوگرام کی بہترین لفٹنگ کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ دریں اثنا، ہم وطن کھلاڑی راج کماری نے اسی ویٹ کیٹیگری میں 84 کلوگرام کی بہترین لفٹنگ کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیتا۔

ہینی نے مردوں کے جیولین تھرو-ایف37/38 فائنل میں ریکارڈ قائم کرتے ہوئے یہاں جاری چوتھے ایشیائی پیرا گیمز میں ہندوستان کے لیے 11 واں طلائی تمغہ جیتا۔ آج یہاں منعقدہ مقابلے میں ہینی نے 55.97 میٹر بھالا پھینک کر ایشین پیراگیمز میں ریکارڈ بناتے ہوئے ایک اور طلائی تمغہ جیتا۔ اسی ایونٹ میں ایران کے ہرمز سیدکازپونجی نے اپنی بہترین کارکردگی 48.47 میٹر کی پرفارمنس کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔ جب کہ اس ایونٹ میں چین کے ڈونگ کوان کو کانسے کے تمغے سے مطمئن ہونا پڑا۔

دریں اثنا، تیر اندازی میں، ہرویندر سنگھ اور ساحل نے مردوں کے ڈبلز ریکرو میں کانسے کا تمغہ جیتا۔انکر دھاما نے 4:27.70 کی شاندار ٹائمنگ کے ساتھ مردوں کے 1500 میٹر-ٹی11 فائنل میں گولڈ جیتا۔ پیرا آرچرز شیتل دیوی اور سریتا نے خواتین کے ڈبلز کمپاؤنڈ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔

یہ بھی پڑھیں:Most Searched player in asia میدان کے باہر بھی کوہلی کا جلوہ، گوگل میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایتھیلیٹس میں شامل

پوجا نے خواتین کے ڈسکس تھرو-ایف54/55 ایونٹ میں 18.17 (پی بی) کے تھرو کے ساتھ ناقابل یقین طاقت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیتا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.