ETV Bharat / sports

Asian Games 2023 جیوتی وینم نے خواتین کے انفرادی تیر اندازی کمپاؤنڈ مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا - ایشین گیمز میں 100 میڈلس کا ہندسہ حاصل

ایشین گیمز میں 100 میڈلس کا ہندسہ حاصل کرنے کیلئے اب بھارت کو صرف چار مزید میڈلس چاہیئے ۔ جیونی وینم نے خواتین کے انفرادی تیر اندازی کمپاؤنڈ مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر میڈلس کی تعداد کو 96 تک پہنچا دیا ہے۔India won 96 medals in Hangzhou, China

Jyoti Vennam wins gold medal
Jyoti Vennam wins gold medal
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 7:30 AM IST

ہانگژو: بھارت کی جیوتی سریکھا وینم نے ہفتہ کو جنوبی کوریا کو ہانگزو میں ہونے والے ایشین گیمز 2023 میں تیر اندازی خواتین کے انفرادی کمپاؤنڈ میں شکست دے کر ایونٹ میں بھارت کو 23 واں گولڈ ممیڈل دلایا۔ جیوتی سریکھا وینم نے جنوبی کوریا کی سو چایون کو 145-149 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا اور بھارت کو اپنا 23 واں طلائی تمغہ دلایا۔ اس سے قبل بھارتیہ آرچر ادیتی سوامی نے کمپاؤنڈ خواتین کے انفرادی مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔ ادیتی سوامی کا مقابلہ انڈونیشیا کے رتیہ جلیجاتی فدھلی سے تھا۔

چین کے ہانگژو میں جاری ایشین گیمز میں بھارت نے میڈلس کے معاملے میں اپنا ہی ریکارڈ بریک کرتے ہوئے میڈلس کی تعداد 96 کر لی ہے۔ تیز انداز جیوتی وینم اس سے قبل اوجس دیوتلے کے ساتھ مل کر مکس ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت چکی ہیں۔ بھارت نے 2018 میں 70 میڈلس جیتے تھے۔ مکس ٹیم ایونٹ میں بھارتی جوڑی نے کوالیفکیشن راؤنڈ میں ایشیائی کھیلوں کے اپنے ریکارڈ کی برابری کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے سو شیون اور جو جاہون کو 158-159 سے شکست دی تھی۔ یہ جاری ایشین گیمز میں تیر اندازی کا دوسرا گولڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیز انداز جیوتی وینم، اوجس دیوتلے نے مکس ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا

بھارت نے جکارتہ 2018 میں 70 تمغوں کی اپنی پچھلی بہترین کارکردگی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب بھارت کے پاس 96 تمغے ہیں جن میں 23 گولڈ، 34 سلور اور 39 کانسے کے تمغے شامل ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.