ETV Bharat / sports

Asian Games 2023 بھارتی خواتین کی تیرانداز ٹیم نے کمپاؤنڈ تیراندازی میں گولڈ میڈل جیتا - Indian womens archery team wins gold

خواتین کی کمپاؤنڈ تیر اندازی میں بھارت کی تیز انداز ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ اس طرح ایشین گیمز میں بھارت کا یہ 19 واں گولڈ میڈل ہے۔ فائنل میں بھارتی تکڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تائیوان کی ٹیم کو شکست دی۔Indian women's archery team wins gold :Jyothi Vennam, Aditi Swami, Parneet Kaur

India women's archery team storm into finals

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 9:48 AM IST

Updated : Oct 5, 2023, 10:07 AM IST

ہانگژو:ایشین گیمز میں، جیوتی سریکھا وینم، ادیتی سوامی اور پرنیت کور کی موجودہ عالمی چیمپئن تکڑی نے خواتین کی کمپاؤنڈ ٹیم کے فائنل میں تیسری سیڈ والی چینی تائپے کو ایک پوائنٹ سے شکست دے کر گولد میڈل جیت لیا ہے۔جیوتی، ادیتی، اور پرنیت نے مل کر 230 اسکور کیا جبکہ ان کے مخالفین نے آخری اینڈ تک 229 اسکور کیا۔ دوسرے ہاف میں چوتھے اینڈ پر تائیوان کا پہلا شاٹ ہدف سے باہر تھا جس سے بھارت کو ایک پوائنٹ کی برتری حاصل کرنے میں مدد ملی جسے بھارت نے آخر تک برقرار رکھا۔

اس سے قبل بھارتی تیر انداز جیوتی وینم، ادیتی سوامی اور پرنیت کور کی تکڑی نے ایشیائی کھیلوں کے خواتین ٹیم کمپاؤنڈ تیراندازی مقابلے میں انڈونیشیا کی تکڑی کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ تینوں نے ایشین گیمز کے فائنل میں جگہ پکی کرنے کے لیے انڈونیشیا کو 219-233 سے شکست دی۔جیوتی سریکھا وینم، ادیتی سوامی، اور پرنیت کور نے پہلے راؤنڈ میں پرفیکٹ 30 کے ساتھ عمدہ آغاز کیا جبکہ انڈونیشیا کی ٹیم صرف 27 اسکور کر سکی۔ بھارتی تیر اندازوں نے 9 پوائنٹس کی زبردست برتری حاصل کرتے ہوئے 51-60 پوائنٹس کے ساتھ اینڈ 1 سمیٹ لیا۔ بھارت نے کھیل میں اپنا تسلط برقرار رکھتے ہوئے پہلے ہاف میں 29 پوائنٹس جمع کیے اور اینڈ 2 کے دوسرے ہاف میں جہاں انڈونیشیائی جوڑی یکساں اسکور پر جم گئی۔ اینڈ 2 کے بعد اسکور لائن 108-118 کے ساتھ بھارت کے حق میں رہا۔ہانگ کانگ نے ایک بار ریڈ رنگ (8) پر نشانہ لگاتے ہوئے فائنل اینڈ میں مزید نیچے چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تیز انداز جیوتی وینم، اوجس دیوتلے نے مکس ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا

بدھ کو جیوتی سریکھا وینم نے اس سے پہلے اپنے ساتھی کھلاڑی اوجس دیوتلے کے ساتھ کمپاؤنڈ مکسڈ پیئر میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ ایسا لگتا ہے جیوتی سریکھا وینم کی تمغوں کی بھوک ابھی پوری نہیں ہوئی ہے اور وہ ہانگژو شو پیس میں گولڈ میڈلس کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنا چاہتی ہے۔

ایشین گیمز میں بھارت نے اپنی اب تک کی سب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بھارت نے ابھی تک ایشین گیمز کے اس ایڈیشن میں 82 میڈل جیت لئے ہیں جس میں 19 گولڈ، 31 سلور اور 32 کاسنے کے تمغے شامل ہیں۔ 2018 میں بھارت نے کل 70 میڈل جیتے تھے۔

Last Updated : Oct 5, 2023, 10:07 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.