ETV Bharat / sports

Hockey India ایشین گیمز سے قبل ہاکی خواتین کیمپ کے لیے 34 کھلاڑیوں کا انتخاب - ایشین گیمز سے قبل ہاکی خواتین کیمپ

اکی انڈیا نے 13 اگست سے یہاں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) سنٹر میں شروع ہونے والے سینئر خواتین کے قومی کوچنگ کیمپ کے لیے ہفتہ کو 34 رکنی کورممکنہ گروپ کا اعلان کیا۔

ایشین گیمز سے قبل ہاکی خواتین کیمپ کے لیے 34 کھلاڑیوں کا انتخاب

author img

By

Published : Aug 12, 2023, 7:11 PM IST

بنگلورو:کیمپ 18 ستمبر کو باوقار ہانگ زو ایشین گیمز سے قبل اختتام پذیر ہوگا۔ ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم ایشیائی کھیلوں میں اپنی مہم کا آغاز 27 ستمبر کو سنگاپور کے خلاف کرے گی۔ ہندوستان کو پول اے میں کوریا، ملیشیا، ہانگ کانگ، چین اور سنگاپور کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی سابق کپتان رانی رامپال کا نام اس کیمپ کے لیے منتخب ہونے والی کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہے۔

کور گروپ میں گول کیپر سویتا، رجنی ایتیمارپو، بچھو دیوی کھاریبام اور بنساری سولنکی شامل ہیں، جب کہ ڈیفنڈرز کی فہرست میں دیپ گریس ایکا، گرجیت کور، نکی پردھان، ادیتا، ایشیکا چودھری، اکشتا اباسو ڈھیکالے، جیوتی چھتری اور مہیما چودھری کا نام شامل ہے۔

کیمپ کے لیے بلائے گئے مڈفیلڈرز میں نشا، سلیمہ ٹیٹے، سشیلا چانو پکھرمبم، جیوتی، نوجوت کور، مونیکا، ماریانا کجور، سونیکا، نیہا، بلجیت کور، رینا کھوکھر، ویشنوی پھالکے اور اجمینا کجور شامل ہیں۔

اہم ممکنہ گروپ میں لالریمسیامی، نونیت کور، وندنا کٹاریا، شرمیلا دیوی، دیپیکا، سنگیتا کماری، ممتاز خان، سنیلیتا ٹوپو اور بیوٹی ڈنگ ڈنگ فارورڈز کے طور پر شامل ہوئی ہیں۔

ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ جینیک شاپ مین نے کہا، "ہم نے اپنے حالیہ ٹورنامنٹس میں دکھایا ہے کہ ہم ایک ٹیم کے طور پر ترقی کر رہے ہیں اور مسلسل سیکھ رہے ہیں۔ آنے والا کیمپ ہمارے لیے اہم ہے کیونکہ ہم ہانگژو ایشین گیمز کی تیاری کر رہے ہیں۔"

شاپ مین نے کہا، "ہم کیمپ میں ان شعبوں پر پر کام کریں گے جہاں ہمیں ابھی بھی بہتری لانے کی ضرورت ہے اور اس بات کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرنی ہے کہ تمام کھلاڑی آرام دہ اور پرسکون ہوں جس طرح کی ہاکی ہم کھیلنا چاہتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ ہم سب اس انعقاد سے قبل ایک جیسی سوچ رکھیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.