ETV Bharat / sports

Asian Games 2023 آرچرجیوتی نے کمپاؤنڈ انفرادی ایونٹ کے سیمی فائنل میں ہم وطن آدیتی سوامی کو دی شکست

ایشین گیمز میں بھارت کے نشانے پر میڈل ہی میڈل ہیں ۔ پسٹل سے لگائے گئے نشانوں میں میڈل جیتنے کے بعد اب بھارتی کھلاڑی تیروں سے نشانے لگا کر میڈل اپنے نام کررہے ہیں ۔ تیر انداز جیوتی سریکھا وینم نے خواتین کے کمپاؤنڈ انفرادی سیمی فائنل میں آدیتی سوامی کو ہرا کر بھارت کیلئے چاندی کا تمغہ پکا کرلیا ہے۔ Indian Archer will now face her compatriot Aditi in China's Hangzhou

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 3, 2023, 8:29 AM IST

Updated : Oct 3, 2023, 9:47 AM IST

Jyothi Surekha Vennam beats Aditi Swami
Jyothi Surekha Vennam beats Aditi Swami

ہانگژو: چین کے ہانگژو میں منعقدہ ایشین گیمز میں بھارتی تیر انداز جیوتی سریکھا وینم نے خواتین کے کمپاؤنڈ انفرادی سیمی فائنل میں آدیتی سوامی کو ہرا کر بھارت کیلئے چاندی کا تمغہ پکا کرلیا ہے۔اس سے قبل جیوتی وینم نے تیر اندازی میں کمپاؤنڈ انفرادی مقابلے کے سیمی فائنل میں اپنے قازقستان کے حریف ایڈل زیکسین بینواوف کو سنسنی خیز مقابلے میں تین پوائنٹس کے کم فرق سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ اب میڈل اور جیوتی کے بیچ کم فاصلہ رہ گیا ہے۔

آج (منگل ) کا میچ شروع سے ہی دونوں تیر اندازوں کے درمیان ایک قریبی مقابلہ تھا جس کی اسکور لائن میں صاف جھلک رہا تھا کیونکہ تیروں کے تیسرے سیٹ کے اختتام تک جیوتی کے حق میں 87-88 تھا۔ سخت مقابلہ ایک اختتام کے بعد مزید دلکش بن گیا، کیونکہ ان دونوں نے اپنی ٹیلی میں 29 پوائنٹس کا اضافہ کیا اور چار اینڈز کے بعد اسکور 118-117 رہا۔ تاہم، مقابلے کے آخری لمحات میں، ایڈل زیکسین بینواوف ہدف سے بھٹک گئے اور یہ جیوتی کے حق میں رہا۔ عدیل نے 29 نشانے لگائے جبکہ بھارتی تیر انداز نے بہترین 30 اسکور کیا ۔ آخر کار جیوتی نے اپنے حریف کو پچھاڑتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کیا۔ بھارتی آرچر کا سیمی فائنل میں اپنی ہم وطن ادیتی گوپی چند سوامی سے مقابلہ ہوا۔جس مین جیوتی نے آدیتی کو شکست سے دو چار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پلک نے دس میٹر ایئر پسٹل انفرادی فائنل میں جیتا گولڈ، ایشا نے سلور جیتا

آدیتی نے 15 تیروں میں سے صرف ایک پوائنٹ ڈراپ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں فلپائن کی امایا امپارو کوجوانگکو کو 146-149 سے ہرا کر آل انڈیا سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی ۔ مجموعی طور پر، بھارتی تیر انداز آٹھ مقابلوں میں میڈل کی تلاش میں ہیں جن میں دو انفرادی سیکشن میں ہیں ۔ گزشتہ دو مہینوں میں دونوں تیر اندازوں کے درمیان یہ دوسرا سیمی فائنل مقابلہ تھا۔ دونوں نے اس سال اگست میں منعقدہ ورلڈ چیمپیئن شپ میں آمنے سامنے تھیں۔ مقابلے میں آدیتی نے 145-149 کے اسکور لائن کے ساتھ جیوتی کو مات دی تھی۔

Last Updated : Oct 3, 2023, 9:47 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.