ETV Bharat / sports

Asian Champions Trophy ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے پاکستان کو 4-0 سے ہرایا - India beat Pakistan in Asian Champions Trophy 2023

روایتی حریف پاکستان کے خلاف ہندوستان کی یک طرفہ فتح میں کپتان ہرمن پریت سنگھ (15ویں، 23ویں منٹ) نے دو گول کیے جبکہ جوگراج سنگھ (36ویں منٹ) اور آکاش دیپ سنگھ (55ویں منٹ) نے ایک ایک گول کیا۔

Asian Champions Trophy
Asian Champions Trophy
author img

By

Published : Aug 10, 2023, 6:55 AM IST

چنئی: ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے بدھ کو روایتی حریف پاکستان کو 4-0 سے شکست دے کر ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیگ مرحلے کا اختتام پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہتے ہوئے کیا۔ پڑوسی ملک کے خلاف ہندوستان کی یک طرفہ فتح میں کپتان ہرمن پریت سنگھ (15ویں، 23ویں منٹ) نے دو گول کیے جبکہ جوگراج سنگھ (36ویں منٹ) اور آکاش دیپ سنگھ (55ویں منٹ) نے ایک ایک گول کیا۔

گذشتہ 15 میچوں میں ہندوستان کی پاکستان کے خلاف یہ 13 ویں جیت ہے جبکہ دیگر دو میچ ڈرا رہے۔ پاکستانی ٹیم اس شکست کے ساتھ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی جبکہ جاپان نے گول کے فرق کی بنیاد پر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ ہندوستان، ملائیشیا اور کوریا پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکے تھے۔جمعہ کو سیمی فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ جاپان سے ہوگا جبکہ پہلے سیمی فائنل میں ملائیشیا اور کوریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان پانچویں نمبر کے لیے چین سے مقابلہ کرے گا۔

ہرمن پریت بدھ کی رات میئر رادھا کرشنن اسٹیڈیم میں اترنے سے قبل پنالٹی کارنر سے گول کرنے کے لئے جدو جہد کررہے تھے لیکن روایتی حریف پاکستان کے خلاف کپتان کی ڈریگ فلک کارگر ثابت ہوئی۔ ابتدائی منٹوں میں چند مواقع بنانے کے بعد، ہندوستان کو پہلے کوارٹر کے اختتام پر پنالٹی کارنر ملا۔ پاکستانی کپتان عمر بھٹہ کو اس پر اعتراض ظاہر کرنے کے لئے گرین کارڈ دکھا دیا گیا، جب کہ ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کی دندناتی ڈریگ فلک نے میزبان ٹیم کا کھاتہ کھول دیا۔

مزید پڑھیں: Harmanpreet Singh اگلے دو مہینے ہمارے لیے اہم ہیں: ہرمن پریت

پہلے کوارٹر کی طرح دوسرے کوارٹر میں بھی پاکستان کا گیند پر زیادہ قبضہ تھا لیکن وہ ہندوستانی گول کیپر کو پریشان کرنے کے مواقع پیدا نہیں کرسکا۔ 16ویں منٹ میں عبدالحنان نے ہندوستانی سرکل میں گھسنے کی کوشش کی لیکن نیل کانت شرما نے گیند کو روک کر خطرہ ٹل لیا۔ اگلے ہی منٹ میں ذکریا حیات نے ہندوستانی ڈیفنس کو توڑنے کی کوشش کی لیکن امیت روہی داس نے آسانی کے ساتھ ان سے گیند چھین لی۔ ہندوستان نے فوری جوابی کارروائی کی اور 23 ویں منٹ میں وویک ساگر کا شاٹ گول کے قریب کھڑے پاکستانی ڈیفنڈر کے پاؤں سے ٹکرا نے کی وجہ سے میزبان ٹیم کو پنالٹی کارنر دیا گیا۔ یہ میچ کا دوسرا ہی پنالٹی کارنر تھا اور ہرمن پریت نے اسے گول میں بدل کر ہندوستان کی برتری کو دوگنا کر دیا۔

پاکستان سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے ایک گول کے فرق سے ہار سکتا تھا ۔ اس سے پہلے کہ ہاف ٹائم کے بعد مہمان ٹیم واپسی کی کوشش کرتی، جوگراج سنگھ نے 36ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول داغ کر اسکور ہندوستان کے حق میں 3-0 کر دیا۔ مضبوط برتری حاصل کرنے کے بعد ہندوستانی ٹیم نے گیند پر اچھا قبضہ برقرار رکھتے ہوئے کھیل کی رفتار کو قدرے کم کر دیا۔ تیسرے کوارٹر کے اختتام سے قبل پاکستان نے ایک موقع بنایا لیکن ارشد لیاقت کے شاٹ کو گول کیپر کرشن پاٹھک نے آسانی سے روک لیا۔

مزید پڑھیں: Hockey Champions Trophy ہندوستانی ٹیم چوتھی ایشین چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے ارادے سے چنئی پہنچی

ہندوستان نے چوتھے کوارٹر میں مخالف ٹیم پر مکمل غلبہ حاصل کر لیا اور 53ویں منٹ میں عمر بھٹ کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی گول کرنے کے قریب نہیں پہنچا۔ ہرمن پریت نے تحمل سے عمر کی کوشش کو روک کر تین پاکستانی کھلاڑیوں پریشان کرتے ہوئے گیند کو ہندوستانی گول پوسٹ سے دور کردیا۔ دو منٹ بعد، نیل کانت نے مڈ فیلڈ سے مندیپ کو گیند پاس کی، جبکہ مندیپ کی مدد سے آکاش دیپ نے ہندوستان کا چھوٹا گول داغ دیا۔ سیلوم کارتی کے پاس 59ویں منٹ میں ہندوستان کا پانچواں گول کرنے کا موقع تھا لیکن اس بار سرکل کے اندر عبداللہ خان نے گیند کو جال تک پہنچانے کی اجازت نہیں دی۔ اس قابل تعریف کوشش کے باوجود عبداللہ کی ٹیم چار گول کے فرق سے میچ ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.