ETV Bharat / sports

Ashleigh Barty Retires: محض پچیس برس کی عمر میں ایشلے بارٹی سبکدوش - آسٹریلیا کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ایشلے بارٹی

آسٹریلیا کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ایشلے بارٹی نے محض 25 سال کی عمر میں ہی پیشہ وارانہ ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ Ashleigh Barty Retires

آسٹریلیا کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ایشلے بارٹی

author img

By

Published : Mar 23, 2022, 1:28 PM IST

دنیا کی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے محض 25 سال کی عمر میں ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کردیا۔ تین بار گرینڈ سلیم چیمپیئن ایشلے بارٹی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا۔ اپنی ویڈیو کے کیپشن میں ایشلے بارٹی نے لکھا کہ 'آج میرے لیے ایک مشکل اور جذباتی دن ہے کیونکہ میں ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہی ہوں۔ میں سمجھ نہیں پا رہی تھی کہ یہ خبر آپ کے ساتھ کیسے شیئر کروں اس لیے میں نے اپنے سب سے اچھے دوست ڈیلاکو سے کہا کہ وہ میری مدد کرے'۔ Ashleigh Barty Retires

ایشلے بارٹی نے کہا کہ 'اس کھیل نے مجھے جو کچھ دیا ہے اس پر میں بے حد مشکور ہوں اور فخر محسوس کرتی ہوں۔ ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس سفر میں میرا ساتھ دیا۔ میں ان یادوں کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہوں گی جو ہم نے مل کر بنائی ہیں۔' اپنا پیشہ ورانہ ٹینس کریئر شروع کرنے کے بعد سے ایشلے بارٹی نے اپنے مختصر کریئر میں 15 سنگلز اور 12 ڈبلز ٹائٹل جیتے ہیں۔ وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے اس مختصر عرصے میں 15 یا اس سے زیادہ سنگلز ٹائٹل اور 10 یا اس سے زیادہ ڈبلز ٹائٹل جیتے ہیں۔

آسٹریلیا کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ایشلے بارٹی
آسٹریلیا کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ایشلے بارٹی

ایشلے بارٹی نے اپنے کریئر میں تین گرینڈ سلیم جیتے ہیں۔ سب سے پہلے 2019 میں فرینچ اوپن، 2021 میں ومبلڈن اور حال ہی میں اسی سال آسٹریلین اوپن۔ بارٹی ڈبلیو ٹی اے رینکنگ میں کل 121 ہفتوں تک بہترین کھلاڑی رہیں۔ رواں سال آسٹریلین اوپن میں ان کی جیت نے تاریخ رقم کی کیونکہ وہ 44 برسوں میں اپنے ملک کی سرزمین پر گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی پہلی آسٹریلوی خاتون بن گئیں۔ Ashleigh Barty Tennis Career ایشلے بارٹی ڈبلیو ٹی اے رینکنگ میں سرفہرست رہتے ہوئے ریٹائر ہونے والی دنیا کی دوسری خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ اس سے پہلے بیلجیم کی جسٹن ہینن مسلسل 61 ہفتے سب سے ٹاپ رہنے کے بعد 14 مئی 2008 کو ریٹائر ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ ایشلے بارٹی کا سنگلز میں 305-102 اور ڈبلز میں 200-64 کا ریکارڈ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.