شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے تحصیل ٹنگمرگ علاقہ سے تعلق رکھنے والے عارف خان Arif Khan of Baramulla نے سرمائی اولمپک کھیل Beijing Winter Olympics 2022 کے دو یونٹس میں کوالیفائی کرکے بھارت کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کا نام روشن کیا ہے۔
دراصل گزشتہ ماہ بیجنگ 2022 Beijing 2022 کے لیے سلالم Slalom ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد، عارف خان نے آج گینٹ سلالم Giant Slalom ایونٹ کے لیے بھی کوالیفائی کیا۔ جس کے ساتھ ہی عارف دو اولمپک مقابلوں کے لیے کوالیفائی کرنے والے پہلے بھارتی بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Beijing Olympics 2022: بارہمولہ کے عارف محمد خان بیجنگ اولمپکس کے لیے منتخب
عارف کے اس کارنامے کی خبر جیسے ہی علاقہ میں پہنچی تو ہر طرف سے سیاسی، سماجی، ادبی اور دیگر تنظیموں سے وابستہ افراد نے عارف کو مبارکباد پیش کیا اور کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ اس نوجوان نے آج ایک ایسا کارنامہ انجام دیا جو شاید کسی اور نوجوان نے نہیں کیا۔