دوحہ:عالمی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائنا اور کروشیا کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہونے کی امید ہے ۔اسی درمیان ارجنٹائنا کے لئے خوشی کی بات یہ ہے کہ اس کے دو اہم کھلاڑی مکمل طور پر فٹ ہوگئے ہیںAngelo De Maria And Rodrigo De Paul Fit For World Cup Semi Final
ارجنٹائنا کے روڈریگو ڈی پال اور اینجل ڈی ماریا اپنی اپنی انجری سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب وہ فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کروشیا کا سامناکرنے کے لیے تیار ہیں۔البسیلیسٹی کے فٹ بال مینیجر لیونل اسکالونی نے یہ اطلاع دی۔
منیجر لیونل نے کہاکہ ہم لوگ مل کرکل تک فیصلہ کریں گے کہ پال اور ماریا دونوں انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد کروشیا کا مقابلہ کرنے کے لیے کتنے فٹ ہیں اور وہ کتنے منٹ میدان میں ڈٹے رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ دونوں کھیلنے کے لئے اب فٹ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:FIFA World Cup 2022 فیفا ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج، کروشیا اور اجنٹائن آمنے سامنے
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پال ہیمسٹرنگ کے مسئلے اور ڈی ماریا کواڈریسیپس اسٹرون سے جوجھ رہے تھے۔کروشیا اب تک اپنے دو ناک آؤٹ میچوں میں جاپان اور برازیل کے خلاف لگاتار پنالٹی شوٹ آؤٹ جیت کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے، جبکہ ارجنٹینا نے آسٹریلیا کو 2-1 اور نیدرلینڈ کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر آگے کا راستہ صاف کرلیاہے۔Angelo De Maria And Rodrigo De Paul Fit For World Cup Semi Final
یواین آئی