بھارت اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھارت کے لئے ورون کمار نے 43 ویں منٹ میں گول کیا جس کے بعد 48 ویں منٹ میں ارجنٹینا کے کیسیلا نے پینلٹی کارنر کو گول میں تبدیل کر کے اسکور برابر کردیا۔
بھارتی ٹیم کی جانب سے وویک ساگر نے ڈرا ہو رہے میچ کو بھارت کے جھولی میں ڈال دیا۔ ساگر نے 58 ویں منٹ میں گول کرکے بھارت کو 2-1 سے برتری دلا دی۔
اگلے ہی منٹ میں ہرمنپریت سنگھ نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کر بھارت کو 1۔3 سے جیت دلا دی۔ اس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم اپنے گروپ کے تمام میچ کھیل چکی ہے اور وہ گروپ کے ٹاپ 4 کا حصہ ہے جو کوارٹر فائنل کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپک ساتواں دن: بھارتی کھلاڑیوں کا شیڈول
اس سے قبل بھارت نے اپنے گروپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کو 2۔3 سے جبکہ اسپین کو 0۔3 سے شکست دی تھی۔ وہیں، آسٹریلیا کی ہاتھوں بھارت 7۔1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔